ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کی حکومت نے جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے کنٹرول میں لیا

بیان میں بتایا گیا ہے کہ کاروائی کے پیچھے ہیڈ کوارٹر کو سکیورٹی دینا مقصد ہے۔

  • Share this:
پاکستان کی حکومت نے جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر کو اپنے کنٹرول میں لیا
مسعود اظہر کی فائل تصویر

پلوامہ حملے کے بعد بین الاقوامی برادری کی ناراضگی جھیل رہے پاکستان میں گہما گہمی بڑھ گئی ہے۔ اسی کے مدنظر،  پاکستان نے دہشت گرد تنظیموں پر کارروائی بھی کی ہے تو اسے ہندستان کے ایکشن کا بھی ڈر لگ رہا ہے۔ جمعرات کو حافظ سعید کی تنظیموں پر پابندی لگانے کے بعد جمعہ کو پاکستان حکومت نے مسعود اظہر کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد پر کنٹرول حاصل کر لیا۔ اسی درمیان پاکستان کے آرمی سربراہ جنرل قمر باجوہ نے کنٹرول لائن کے پاس پوسٹ کا دورہ کیا۔

عمران خان حکومت کے داخلی امور کی وزارت کے ایک بیان کے مطابق پنجاب حکومت نے بہاول پور میں جیش محمد کے ٹھکانوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی جانکاری دی ہے۔

پاکستانی حکومت کے ذریعے ایک طویل بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ یہ کارروائی شاید ہی کوئی جھٹکا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ کاروائی کے پیچھے ہیڈ کوارٹر کو سکیورٹی دینا  مقصد ہے۔


پاکستان حکومت کے ذریعے ایک طویل بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس سے معلوم ہوا کہ یہ کارروائی شاید ہی کوئی جھٹکا ہے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ کاروائی کے پیچھے ہیڈ کوارٹر کو سکیورٹی دینا مقصد ہے۔



ایسا مانا جارہا ہے کہ پاکستان نے ہندستان کی کسی کارروائی کے خوف میں یہ قدم اٹھایا ہے۔ وہیں پاکستانی میڈیا کے مطابق جنرل باجوہ نے کنٹرول لائن کے پاس پاکستانی پوسٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے فوجیوں سے کسی بھی واقعے کا سامنا کرنے کو تیار رہنے کو کہا۔



First published: Feb 23, 2019 08:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading