پاکستان حکومت نے حافظ سعید کی 'جماعت الدعوۃ' کو نہیں تسلیم کیا دہشت گرد تنظیم
پاکستان نے حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ اوردہشت گردوں کے لئے رقم مہیا کرانے والی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن کودہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے باہررکھا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 26, 2018 04:32 PM IST

دہشت گرد حافظ سعید: فائل فوٹو
پاکستان نے ایک بار پھرثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں دہشت گردی کو پناہ دے رہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے جمعرات کو دہشت گرد تنظیموں کی جوفہرست جاری کی گئی ہے، اس کے مطابق 2008 کے ممبئی حملے کا سازش کارحافظ سعید دہشت گرد نہیں ہے۔
پاکستان نے حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ (جے یوڈی) اوردہشت گردوں کے لئے رقم مہیا کرانے والی تنظیم فلاح انسانیت فاونڈیشن (ایف آئی ایف) کودہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے باہررکھا ہے۔
خبروں کے مطابق ان تنظیموں کو اقوام متحدہ کی تجویزکے تحت ممنوع قرار دینے والا صدر کے ذریعہ جاری آرڈیننس غیرموثرہوگیا، جس کے بعد وہ اب اس فہرست سے باہرہوگئے ہیں۔ اس سال فروری میں سابق صدرممنون حسین نے جماعت الدعوۃ اورایف آئی ایف کوممنوعہ جماعت اعلان کرنے کے لئے دہشت گردی مخالف ضابطہ 1997 میں ترمیم کرتے ہوئے آرڈیننس نافذ کیا تھا۔
ڈان اخبارکے مطابق سعید کے ذریعہ داخل ایک عرضی پرجمعرات کو سماعت کے دوران اس کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ صدرکے ذریعہ جاری آرڈیننس غیرموثر ہوگیا ہے اوراس کی مدت کوکبھی نہیں بڑھایا گیا۔ عرضی گزارنے اس آرڈیننس کوچیلنج کیا تھا، جس کے تحت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی نگرانی فہرست میں شامل کرنے کے لئے اس کی تنظیموں کوممنوعہ قراردیا گیا تھا۔
اس کے علاوہ ہندوستان پاکستان پرمسلسل دباو بنارہا ہے کہ نومبر2008 کے ممبئی حملوں کے سازش کاروں کو قانون کے سامنے لایاجائے۔ سعید لشکرطیبہ کا کوفاونڈر ہے جو اس حملے کے لئے ذمہ دار ہے، جس میں 166 لوگ مارے گئے تھے۔ٓ
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے پھرالاپا کشمیر کا راگ، آرمی سربراہ قمرباجوہ نے کہا کہ کشمیر'غیرحل شدہ مسئلہ'۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی دہشت گرد حافظ سعید کوفیس بک نے دیا بڑاجھٹکا، پارٹی کا پیج کیا ڈیلیٹ
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی آسیہ اندرابی، جسے دہشت گرد حافظ سعید بلاتا تھا بہن، این آئی اے کررہی ہے پوچھ گچھ