உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عمران خان کے وزیر ٹک ٹاک اسٹار کو بھیجتے تھے اپنی نیوڈ تصویریں ، بات چیت وائرل ، سوشل میڈیا پر مچا ہنگامہ

    شیخ رشید ۔ فائل فوٹو ۔

    شیخ رشید ۔ فائل فوٹو ۔

    تھوڑی دیر بعد حریف شاہ نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ۔ حریم نے کہا کہ اس کا کسی کو نیچا دکھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ، لیکن اس وقت تک یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔

    • Share this:
      پاکستان کے وزیر ریل شیخ رشید اپنے کام کیلئے کم اور عجیب و غریب بیانات کیلئے زیادہ جانے جاتے ہیں ۔ شاید ہی کوئی ایسا دن ہوتا ہے جب وہ پاکستانی میڈیا میں سرخیوں نہ رہتے ہوں ۔ ان کے بیانات تو پاکستان سے لے کر ہندوستان تک، ہر جگہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ شیخ رشید اب ایک ٹک ٹاک اسٹار کے ساتھ وائرل ہوئی بات چیت میں پھنس گئے ہیں ۔

      پاکستان کے اخبار دی ٹربیون کے مطابق جمعرات کو پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کیا ، جس میں وہ وزیر ریل شیخ رشید کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آرہی تھیں ۔ بات چیت کے دوران انہوں نے الزام لگایا کہ شیخ رشید انہیں نیوڈ تصویریں بھیجتے تھے ۔


      ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم کے ساتھ شیخ رشید کی ویڈیو کال پر بات چیت ہورہی ہے ۔ حریم شاہ کہتی ہیں کہ اس نے کبھی بھی وزیر کے راز کو فاش نہیں کیا پھر وہ کیوں ان سے بات چیت نہیں کرتے ۔ جواب میں شیخ رشید کہتے ہیں کہ تمہاری جو مرضی وہ کرو ۔ اس کے بعد حریف نے کہا کہ کیا آپ ان نیوڈ تصویروں کو بھول گئے ہیں جو آپ مجھے بھیجتے تھے ۔

      تاہم تھوڑی دیر بعد حریف شاہ نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کردیا ۔ بعد میں اس نے کہا کہ ان کا کسی کو نیچا دکھانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا ، لیکن اس وقت تک یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا ۔ ٹویٹر پر یہ ویڈیو ٹاپ ٹرینڈ میں پہنچ گیا ۔






      خیال رہے کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب وزیر ریل شیخ رشید اور حریم شاہ سرخیوں میں آئے ہوں ۔ اس سے پہلے اس سال ان دونوں کی ایک سیلفی بھی کافی وائرل ہوئی تھی ۔
      First published: