ہوم » نیوز » عالمی منظر

ٹرمپ بولے- امریکہ کے لئے کچھ نہیں کرتا پاکستان، اس لئے روک دی امداد

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی فوجی امداد پر پابندی کے اپنے انتظامیہ کے فیصلہ کی حمایت کی

  • Share this:
ٹرمپ بولے- امریکہ کے لئے کچھ نہیں کرتا پاکستان، اس لئے روک دی امداد
علامتی تصویر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی فوجی امداد پر پابندی کے اپنے انتظامیہ کے فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کے لئے کوئی کام نہیں کرتا۔ وہاں کی حکومت نے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو چھپنے میں مدد کی تھی۔

ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دئے ایک انٹرویو میں لادن اور پاکسان کے ایبٹ آباد میں اس کے سابق ٹھکانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’ ذرا سوچئے، آپ جانتے ہیں کہ وہ پاکستان میں رہا ہے۔ پاکستان میں اچھے سے رہتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اسے اچھا مانتے تھے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ لیکن پاکستان میں فوجی اکادمی کے قریب میں ہی وہ رہتا تھا۔ پاکستان میں ہر کوئی جانتا تھا کہ وہ وہاں پر رہ رہا ہے اور ہم پاکستان کو ایک سال میں1.3 ارب ڈالر دے رہے تھے۔ لادن پاکستان میں رہ رہا تھا، ہم پاکستان کی حمایت کر رہے تھے۔ ہم انہیں ایک سال میں 1.3 ارب ڈالر دے رہے تھے۔ جو ہم انہیں اب نہیں رے رہےہیں۔ میں نے اس کا خاتمہ کر دیا کیوں کہ وہ ہمارے لئے کچھ نہیں کرتے‘‘۔

 


 
First published: Nov 19, 2018 07:45 AM IST