پاکستان مقبوضہ کشمیر میں شہباز شریف کے خلاف زبردست احتجاج، جانئے کیوں بھڑکے لوگ
پاکستان مقبوضہ کشمیر میں شہباز شریف کے خلاف زبردست احتجاج، جانئے کیوں بھڑکے لوگ ۔ تصویر : ANI
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پروگرام کے دوران پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی توہین کردی ۔ اس سے ناراض ہوکر مظفرآباد شہر میں کافی احتجاج ہوا ۔
مظفر آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک پروگرام کے دوران پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی توہین کردی ۔ اس سے ناراض ہوکر مظفرآباد شہر میں کافی احتجاج ہوا ۔ دراصل پروگرام کے دوران جب شہباز شریف تقریر کررہے تھے، تب تنویر الیاس نے انہیں کچھ مشورہ دینے کی کوشش کی تھی، لیکن شریف نے ان کی مبینہ طور پر توہین کردی تھی اور یہ واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا تھا ۔ اس کے بعد لوگوں کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا تھا ۔
ناراض لوگ سڑک پر اتر آئے اور انہوں نے پاکستان اور شہباز شریف کے خلاف نعرے بازی کی ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ توہین برداشت نہیں کی جائے گی ۔ شہباز شریف اپنے رویہ کیلئے فورا معافی مانگیں ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاک پی ایم شہباز شریف نے پی او کے کے وزیر اعظم تنویر الیاس کی توہین کی ہے اور انہیں فورا معافی مانگنی چاہئے ۔ لوگ سڑکوں پر اترے اور انہوں نے شریف کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ٹائر جلائے اور سڑکیں جام کردیں ۔
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پی او کے میں جھیلم ندی پر منگلا باندھ کے دو اور مرحلوں کا افتتاح کرنے کیلئے آئے تھے ۔ مظاہرین نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے جو کچھ کیا ہے وہ ہمیں قبول نہیں ہے ۔ ہم نے پاکستان کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ ہمارے وزیر اعظم کو پروگرام میں بولنے سے روکا گیا ۔
مظاہرین نے مزید کہا کہ ہم کشمیر کے لوگوں کو کیا پاکستان کے وزیر اعظم اس طرح سے سزا دیں گے، کیونکہ ہم نے پاکستان بنانے کیلئے اپنے ملک کی تقسیم کی ۔ شریف کو فورا معافی مانگ لینی چاہئے، ورنہ ہمارا احتجاج پرتشدد ہوگا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔