پاکستان میں ہندو ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل، ایک ماہ میں دوسری ٹارگٹ کلنگ
پاکستان میں ہندو ڈاکٹر کا گولی مار کر قتل
Targeted killings of Hindus in Pakistan: پاکستان میں ہندوؤں کی ٹارگٹ کلنگ رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کراچی میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر اور ماہر امراض چشم 62 سالہ ڈاکٹر بیربل جینانی کو آج لیاری ایکسپریس وے کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔
اسلام آباد: پاکستان میں ہندوؤں کی ٹارگٹ کلنگ (Targeted Killing of Hindus) رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ کراچی میونسپل کارپوریشن کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر اور ماہر امراض چشم 62 سالہ ڈاکٹر بیربل جینانی (Dr Birbal Jenani Murder) کو آج لیاری ایکسپریس وے کے قریب گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ان کی اسسٹنٹ 35 سالہ ڈاکٹر قرت العین زخمی ہوگئیں۔ دونوں ایک کار میں سفر کر رہے تھے۔ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر شبہ ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ ہے۔
پاکستان میں رواں ماہ ہندو ڈاکٹر (Hindu Doctor) پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس ماہ کے شروع میں پاکستان کے شہر حیدرآباد کے ایک ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو مبینہ طور پر ان کے ڈرائیور نے ان کے گھر کے اندر قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے پاکستانی خبر رساں ادارے دی نیشن کو بتایا کہ ڈرائیور نے ڈاکٹر کا گلا چاقو سے کاٹ دیا تھا۔ پولیس نے ڈرائیور کو خیرپور میں اس کے گھر سے گرفتار کرکے اس کی شناخت حنیف لیاری کے نام سے کی تھی۔ ڈاکٹر کے باورچی نے پولیس کو بتایا کہ گھر جاتے ہوئے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔ گھر پہنچنے کے بعد ڈرائیور نے مبینہ طور پر کچن سے چاقو نکال کر ڈاکٹر کو اپنے ہی گھر میں قتل کر دیا۔
وہیں اس کے ساتھ ساتھ سندھ میں ہندو لڑکی کے جبری اغوا کا معاملہ بھی تشویشناک ہے۔ سندھ (Hindu girl kidapped in Sindh) میں مندر جاتے ہوئے اغوا ہونے والی ہندو لڑکی کا 10 روز بعد بھی سراغ نہ مل سکا۔ جس کے بعد ہندو سماج کے لوگ رام نومی (Ram Navami) کے دن سڑک پر آنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیلا میگھوار کو 19 مارچ کو سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے میرپور متھیلو کے پرانے بازار سے مندر جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا تھا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔