Pakistan : ہندو لڑکی کے اغوا کی کوشش، ناکام رہنے پر سر عام کیا یہ خوفناک کام
Pakistan : ہندو لڑکی کے اغوا کی کوشش، ناکام رہنے پر سر عام کیا یہ خوفناک کام
Hindu girl killed in Pakistan: میڈیا رپورٹس میں سکھر ضلع کے ایس پی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہے پوجا کے قتل کے اہم ملزم وحید بخش لاشاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ لاشاری کے پاس سے ہتھیار بھی پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم وحید بخش ، پوجا سے شادی کرنے کیلئے اس کا اغوا کرنا چاہتا تھا ۔
نئی دہلی : پاکستان میں ہندو خواتین کے ساتھ زبردستی کرنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ کل پاکستان سے ایک دل دہلادینے والا واقعہ سامنے آیا ہے ، جس میں اغوا میں ناکام رہنے پر مجرموں نے ہندو لڑکی کا سر عام قتل کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سندھ صوبہ میں 18 سالہ ایک ہندو لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش میں ناکام رہنے پر اس کو گولی ماردی گئی ۔ نیوز پیپر دی فرائیڈے ٹائمس نے اپنی ایک خبر میں بتایا ہے کہ سندھ صوبہ کے سکھر میں پوجا نام کی لڑکی کا بیچ سڑک پر قتل کردیا گیا ۔
پوجا نے جب اغوا کی مخالفت کی تب اغوا کرنے والوں نے سب کے سامنے بیچ سڑک پر اس کو گولی ماردی ۔ پاکستان میں اس طرح کا یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے ۔ پاکستان میں ہندو لڑکیوں پر ظلم کا سلسلہ لگاتار جاری ہے ۔
میڈیا رپورٹس میں سکھر ضلع کے ایس پی کے حوالے سے بتایا گیا کہ ہے پوجا کے قتل کے اہم ملزم وحید بخش لاشاری کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ لاشاری کے پاس سے ہتھیار بھی پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم وحید بخش ، پوجا سے شادی کرنے کیلئے اس کا اغوا کرنا چاہتا تھا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ کئی مہینوں سے میری بیٹی کو پریشان کررہا تھا ۔ وہ کئی مرتبہ زبردستی گھر میں بھی داخل ہوا ۔ میں نے سکھر پولیس سے سیکورٹی کی بھی مانگ کی ، لیکن پولیس نے تحفظ نہیں دیا ۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ نے لاش کو نیشنل ہائی پر رکھ کر احتجاج بھی کیا ، جس کی وجہ سے ہائی تقریبا دو گھنٹے تک جام رہا ۔
قومی شاہراہ پر دھرنے کے باعث سندھ سے ملک بھر کی طرف جانے اور آنے والی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ دھرنا دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔ دھرنے میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل تھیں جبکہ پولیس نے ورثا کو سمجھا بجھا کر دھرنے کو ختم کروایا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔