உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں عجب شادی ، نوجوان نے ہندو رسم و رواج سے بکری کے ساتھ لئے سات پھیرے ، وجہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

    پاکستان میں عجب شادی ، نوجوان نے ہندو رسم و رواج سے بکری کے ساتھ لئے سات پھیرے۔ تصویر : ویڈیو گریب)

    Social Media viral Video: وائرل ویڈیو پاکستان کے سندھ صوبہ کا ہے ۔ یہاں ایک لڑکے نے بکری کے ساتھ شادی کرلی ۔ ہندو رسم و رواج کے مطابق بکری کے ساتھ سات پھیرے لئے ۔

    • Share this:
      شادی یعنی دو انسانوں کے درمیان کو وہ خوبصورت رشتہ جو کئی کہانیاں کہہ جاتا ہے ۔ ہمارے یہاں تو جب بھی شادی کی بات آتی ہے ، تو دماغ میں ایک سرخ جوڑے میں سجی دلہن اور سہرا سجائے ہوئے ایک دولہے کی تصویر سامنے آجاتی ہے ۔ حالانکہ کئی مرتبہ ایسا نہیں ہوتا ہے ۔ دنیا میں کئی انوکھی طرح کی شادیاں بھی ہوتی ہیں ۔ ایک ایسی ہی انوکھی شادی کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ۔

      اس شادی کی کہانی سننے کے بعد آپ بھی سر پکڑ لیں گے ۔ یہ ویڈیو پاکستان کے سندھ صوبہ کا ہے ۔ بھیل کمیونٹی کے ایک نوجوان نے بکری سے شادی کی ۔ ہندو رسم و رواج کے مطابق نوجوان نے بکری کے ساتھ سات پھیرے لئے ۔ خاص بات یہ ہے کہ لڑکے اور بکری کی شادی کے دوران اہل خانہ بھی موجود تھے ۔


      وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان بکری کو پکڑ کر سات پھیرے لے رہا ہے ۔ اس دوران کئی لوگ آس پاس کھڑے ہیں ۔ اس معاملہ میں پولیس افسران نے بتایا کہ یہ واقعہ ڈگری کے پاس مندران والا گاوں میں پیش آیا ۔ شادی پروگرام میں نوجوان کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔

      پولیس نے شادی کے انتظامات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نوجوان کی تلاش کی جارہی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: