உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی خاتون نے DIVORCE کا درد سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو شوہر نے اتارا موت کے گھاٹ

    یہ واقعہ شکاگو میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ ثانیہ خان حال ہی میں شکاگو میں شفٹ ہوئی تھیں اور ان کے سابق شوہر راحیل احمد نے انہیں گولی مار دی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • pakistan, India
    • Share this:
      امریکہ میں ایک پاکستانی نژاد خاتون اپنی جان کی بازی ہار گئی کیونکہ اس نے طلاق سے متعلق اپنے تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات سے ناراض ہو کر خاتون کے شوہر نے اسے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ شکاگو میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ 29 سالہ ثانیہ خان حال ہی میں شکاگو میں شفٹ ہوئی تھیں اور ان کے سابق شوہر راحیل احمد نے انہیں گولی مار دی۔

      پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ خان کے والد حیدر فاروق نے جمعرات کو اپنی بیٹی کے فیس بک پیج پر اس واقعے کی معلومات دیں۔ انہوں نے لکھا کہ میری بڑی بیٹی ثانیہ خان نہیں رہیں۔ ان کی تدفین جمعرات کو نماز کے بعد کی جائے گی۔ برائے مہربانی اس کے لیے دعا کریں۔

      دراصل ثانیہ اور راحیل کی شادی تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی لیکن خاتون نے اپنے شوہر سے طلاق لے لی۔ اپنی طلاق کے حوالے سے خاتون نے سوشل میڈیا پر جذباتی پوسٹ لکھی، طلاق کی وجہ سے جنوبی ایشیا کی خواتین اکثر یہ محسوس کرتی ہیں کہ وہ زندگی میں ناکام ہوجاتی ہیں۔ معاشرہ آپ پر ایک ٹھپا لگا دہتا ہے۔ آپ کو کوئی جذباتی سہارا نہیں ملتا۔ آپ پر دباؤ ہے کہ لوگ کیا کہیں گے۔ جس کی وجہ سے عورت کے لیے اپنی شادی توڑنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

      چھٹیوں پر ساتھ نہیں جاسکی بیوی تو شوہر نے کیا یہ جگاڑ، ساتھ لےگیا کچھ ایسی چیز۔۔۔

      7 سال کے بچے کے ساتھ چیس کھیل رہے Robot نے توڑی دی انگلی، دیکھئے خطرناک ویڈیو

      شکاگو پولیس کے مطابق، انہوں نے گزشتہ پیر کی سہ پہر اوہائیو اسٹریٹ پر گھر کے اندر ایک خاتون کو مردہ پایا جس کے سر میں گولی لگی تھی۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ساتھ ہی اس واقعے میں زخمی ہونے والے شوہر کو گرفتار کر کے اسپتال لے جایا گیا اور موقع سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: