پول کھلی تو عمران حکومت کا دعویٰ۔ ابھینندن کی رہائی کا نہیں تھا کوئی دباو
بتا دیں کہ پاکستان کے رکن پارلیمنٹ ایاز صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہندستان کے حملے کے ڈر سے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پائلٹ ابھینندن کو رہا کئے جانے کی درخواست کی تھی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 30, 2020 09:53 AM IST

ابھینندن وردھمان کی فائل فوٹو
نئی دہلی۔ پاکستان (Pakistan) کی پارلیمنٹ میں ہندستانی ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کا ایک بار پھر ذکر کیا ہوا، عمران حکومت کے سبھی دعووں کی پول کھل گئی۔ پاکستان کے اپوزیشن کے ایک بڑے لیڈر کے بیان پر اب عمران حکومت (Imran Khan) نے صفائی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج یا پھر حکومت پر ہندستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو چھوڑنے کا کوئی دباو نہیں تھا۔ بتا دیں کہ پاکستان کے رکن پارلیمنٹ ایاز صادق نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی (Shah Mahmood Qureshi) نے ہندستان کے حملے کے ڈر سے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں پائلٹ ابھینندن کو رہا کئے جانے کی درخواست کی تھی۔
پاکستانی رکن پارلیمنٹ ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا ' مجھے یاد ہے شاہ محمود قریشی اس میٹنگ میں موجود تھے جس میں عمران خان نے آنے سے انکار کر دیا تھا۔ قریشی کے پیر کانپ رہے تھے، پیشانی پر پسینہ تھا۔ ہم سے قریشی نے کہا خدا کے واسطے اب اس کو واپس جانے دیں، کیونکہ رات کے 9 بجے ہندستان پاکستان پر حملہ کر رہا ہے'۔
پاکستان کی پارلیمنٹ میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ہندستان کے ونگ کمانڈر ابھینندن وردھمان کو ہندستان کے خوف کے سبب پاکستان نے چھوڑا تھا۔ ایاز صادق نے کہا تھا کہ پاکستان حکومت میں حکومت ہند کو لے کر اس طرح کا ڈر بیٹھا ہوا تھا انہوں نے بغیر وقت گنوائے فورا ابھینندن وردھمان کو رہا کر دیا اور ہندستان کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندستان کو خوش کرنے کے لئے ابھینندن وردھمان کو چھوڑا گیا تھا۔
(پی ٹی آئی ان پٹ کے ساتھ)۔