உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کہاں ہیں عمران خان؟ تحریک عدم اعتماد کے دوران پارلیمنٹ سے ہوئے غائب، PTI نے کہا- کون بچائے گا پاکستان

    کہاں ہیں عمران خان؟ تحریک عدم اعتماد کے دوران پارلیمنٹ سے ہوئے غائب

    کہاں ہیں عمران خان؟ تحریک عدم اعتماد کے دوران پارلیمنٹ سے ہوئے غائب

    Pakistan Imran Khan News: عمران خان تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ میں اپنی ’شکست‘ کو قبول نہیں کریں گے۔ یہ پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لئے زور دینے کے ان کے پہلے کے قدم سے بہت واضح ہوگیا ہے، جسے آخر کار سپریم کورٹ نے خارج کردیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان ہفتہ کے روز ایک بار پھر پارلیمنٹ کی کارروائی میں شامل نہیں ہوئے، جبکہ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مسلسل تحریک عدم اعتماد کو ملتوی کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ اسی طرح سے، تین اپریل کو بھی عمران خان پارلیمنٹ سیشن میں شامل نہیں ہوئے تھے اور اپنے چیمبر سے کارروائی کی نگرانی کی تھی۔ اس دن ڈپٹی اسپیکر نے جیسے ہی اپوزیش کے تحریک عدم اعتماد کو خارج کیا، عمران خان نے قوم کو خطاب کرنا شروع کردیا، جس میں انہوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بھی اپنے مشورے کا اعلان کیا۔

      ایک ہفتے اور سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے بعد عمران خان ہفتہ کے روز پھر سے پارلیمنٹ میں نظر نہیں آئے کیونکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کی صورتحال کو پیش کریں گے۔ عمران خان کی عدم موجودگی کے ٹریک ریکارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک ممتاز پاکستانی کالم نگار ندیم فاروق پراچہ نے ٹوئٹ کیا، ‘بلے باز نے ڈریسنگ روم سے ’آخری گیند‘ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، کتنا بہادر ہے‘۔ دراصل وہ عمران خان کے اس بیان کا حوالہ دے رہے تھے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپوزیشن کے دباو میں آکر استعفیٰ نہیں دیں گے اور آخری گیند تک کھیلیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ملئے پاکستان کے نئے ‘شاہکار‘ شہباز شریف سے، جو بن سکتے ہیں عمران خان کی جگہ وزیر اعظم

      سپریم کورٹ نے دیا عمران خان کو جھٹکا

      پاکستان کے سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک تاریخی حکم میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور صدر کے ذریعہ ایوان زیریں کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو خارج کردیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ وزیر اعظم کا مشورہ آئین اور ملک کے قانون کے خلاف تھا۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف لائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے لئے قومی اسمبلی کو بحال کرنے اور ہفتہ کے روز اپنا سیشن بلانے کا بھی حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق، اسمبلی کے سیشن کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے تک نہیں روکا جاسکتا۔

      عمران خان میں وہ ہمت نہیں، جو ایک ’خان‘ میں ہونی چاہئے

      وہیں شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کشمیر، ہندوستان کی طرف سے میزائل فائرنگ، سی پی ای سی، بی آر آئی وغیرہ سمیت کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی تنقید کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے ’کون بچائے گا پاکستان‘؟ کا نعرہ بھی لگایا، جس کے جواب میں پارٹی کے اراکین ’عمران خان‘، ’عمران خان‘ کہا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: