عمران خان کا الزام، US نے 20 کروڑ میں خریدے میرے اراکین پارلیمنٹ، اس وجہ سے سرکار کو بنایا نشانہ
عمران خان کا الزام،US نے 20 کروڑ میں خریدے اراکین پارلیمنٹ، اس وجہ سے سرکار کو بنایا نشانہ (AP)
Imran Khan News: عمران خان نے الزام لگایا کہ امریکہ نے ان کے حامی ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ ایک ملین ڈالر میں تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے میں خریدے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد امریکہ کی نظروں میں آگئے۔
اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اقتدار چھوڑنے کے بعد بھی امریکہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ انہیں اقتدار سے ہٹانے میں امریکہ نے اپوزیشن کی مدد کی۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان نے الزام لگایا کہ امریکہ نے ان کے حامی ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ ایک ملین ڈالر میں تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے میں خریدے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد امریکہ کی نظروں میں آگئے۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کرنے والا ہے ۔
ڈیلی میل کی ایک خبر کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ان کی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو ایک ملین ڈالر کی رشوت دی تاکہ وہ ان کے خلاف ووٹ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یہ سب کچھ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور 23 فروری کو ان کی ملاقات سے ناراض ہوکر کیا۔ بتادیں کہ عمران اور پوتن کی ملاقات کے کچھ ہی دیر بعد روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا تھا ۔
عمران خان نے امریکی سفیر ڈونلڈ لو پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں رہے تو پاکستان کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اگر اقتدار سے نکل جاتے ہیں تو ملک کو معاف کر دیا جائے گا۔ تاہم امریکہ نے ہمیشہ عمران خان کے الزامات کی تردید کی ہے ۔
عمران خان نے بات چیت میں مزید کہا کہ انہیں قطعی اندازہ نہیں تھا کہ پوتن یوکرین پر حملہ کرنے والے ہیں۔ 'دی ٹائمز' سے بات چیت میں عمران نے کہاکہ ہمیں جنگ کے بارے میں تب معلوم ہوا جب ہم وہاں پہنچے تھے۔ ہم کیا کرتے؟ کیا وہ دورہ منسوخ کر کے واپس آ جاتے؟ ایسا نہیں کیا جاسکتا تھا ، کیونکہ کئی سالوں سے پاکستان کا کوئی وزیر اعظم روس نہیں گیا تھا ۔ فوج کچھ روسی ہتھیار خریدنا چاہتی تھی، ہم گندم اور سستا خام تیل چاہتے تھے۔
بتادیں کہ عمران خان نے رواں ماہ ایک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ میں وزیراعظم اس لیے نہیں بنا کہ میں دنیا کی ہر غلط چیز کو صحیح کروں، میری ذمہ داری میرے لوگ اور میرا ملک ہے۔ تاہم اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد بھی عمران خان کو یقین ہے کہ وہ ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نہیں سوچا تھا کہ ایسا ہوگا، لیکن اب عوام ہماری حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں یقین ہے کہ ہم دوبارہ اقتدار میں آئیں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔