உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    قوم سے خطاب میں Imran Khan نے ہندوستان کی ایک بار پھر تعریف کی، ہو گئے جذباتی، کہہ ڈالی یہ بڑی بات

    Pakistan PM Imran Khan:  ہندوستان کو ایک خوددار ملک بتاتے ہوئے Imran Khan نے ہندستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو بھی سراہا۔ا نہوں نے کہا کہ کوئی بھی بھارت کے خلاف سازش کرنے کی جرات نہیں کرتا۔ دنیا میں ہندوستان کی عزت ہے لیکن ہم غلام ملک ہیں۔

    • Share this:

      اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور صدر عارف علوی کو وزیر اعظم خان کے مشورے کو غیر آئینی قرار دیا۔ قوم سے خطاب میں انہوں نے عدالتی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو غیر ملکی سازش کا معاملہ کیوں نظر نہیں آیا، عدالت کو ثبوت دیکھنا چاہیے تھے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کھلے عام ممبران پارلیمنٹ کی  خرید و فروخت ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ کو اس پر غور کرنا چاہیے تھا۔ اپوزیشن کے لوگ بکے ہوئے ہیں۔ اپنے خطاب کے دوران عمران خان نے ایک بار پھر بھارت کی تعریف کی۔ وہ ہندوستان کے نام پر وہ جذباتی ہوگئے اور کہا کہ ہندوستان میں انہیں بہت عزت ملی ہے۔ ہندوستان کو ایک خوددار ملک بتاتے ہوئے Imran Khan نے ہندستان کی آزاد خارجہ پالیسی کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی بھارت کے خلاف سازش کرنے کی جرات نہیں کرتا۔ دنیا میں ہندوستان کی عزت ہے لیکن ہم غلام ملک ہیں۔

      وزیر اعظم عمران خان کی سابق بیوی پر جان لیوا حملہ، پاک پی ایم پر بھڑکیں ریحام خان

      عمران نے امریکہ کو بنایا نشانہ
      عمران خان نے ایک بار پھر امریکہ پر حکومت گرانے کا الزام لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'چار ماہ پہلے امریکہ نے سازش رچنا شروع کی تھی، امریکہ نے ہمارے سفیر کو دھمکی دی، امریکہ نے مجھے ہٹانے کا کہا، میڈیا میں بھی پیسہ چل رہا تھا، میڈیا کو شرم نہیں آئی، ہم نے آہستہ آہستہ بات کی، ہمیں معلوم ہوا کہ امریکہ کے سفارتکار ہمارے لیڈروں سے مل رہے ہیں۔

      عمران نے کہا کہ میں کسی کی کٹھ پتلی نہیں ہوں
      انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گرانے کا مکمل  پلان بنا ہوا تھا، میرا قصور یہ ہے کہ میں باہر سے پیسے لے کر مجھے کوئی کنٹرول نہیں کر سکتا لیکن میں کسی کی کٹھ پتلی نہیں بن سکتا، غیر ملکی بینکوں میں میرا کوئی چوری کا پیسہ نہیں ہے۔ اپوزیشن پیسے کی خاطر ملک کی قربان ی دینے کو تیار ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: حجاب کے بہانے القاعدہ سرغنہ ایمن الظواہری نے اگلا زہر، 'اللہ اکبر' کا نعرہ لگانے والی مسکان خان کو بتایا بہن، ویڈیو جاری کرکے پڑھی کویتا

      Published by:Sana Naeem
      First published: