'پاکستانی وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں میرا قتل'، عمران خان کا سنگین الزام، جانئے 10 بڑی باتیں
'پاکستانی وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں میرا قتل'، عمران خان کا سنگین الزام، جانئے 10 بڑی باتیں ۔ فائل فوٹو ۔
Imran Khan News: عمران خان نے جمعہ کو لاہور کے شوکت خانم اسپتال سے پاکستان کے عوام کو خطاب کیا اور اقتدار میں بیٹھی شریف فیملی پر اس حملہ کی سازش رچنے کا سنگین الزام لگایا ۔
لاہور: پاکستان میں سیاسی ریلی میں عمران خان پر جمعرات کو ہوئے جان لیوا حملہ کی جانچ جاری ہے ۔ حملے کے پیچھے کون سی طاقتیں ہیں؟ عمران خان کو کون ختم کرنا چاہتا ہے؟ ایسے کئی سوالات پر پاکستان کے لیڈران آپس میں الزام تراشیاں کررہے ہیں ۔ اسی درمیان سابق وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو لاہور کے شوکت خانم اسپتال سے پاکستان کے عوام کو خطاب کیا اور اقتدار میں بیٹھی شریف فیملی پر اس حملہ کی سازش رچنے کا سنگین الزام لگایا ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے 70 سالہ سربراہ نے دعوی کیا ہے کہ میں حملے کے بارے میں تفصیل سے بعد میں بات کروں گا ۔ مجھے (حملہ سے) ایک دن پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ ان کا منصوبہ (پنجاب صوبہ) وزیر آباد یا گجرات میں میرا قتل کرنے کا تھا ۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے چار گولیاں لگی ہیں ۔
جانئے عمران خان کے خطاب کی اہم باتیں
ہندوستان ہم سے آگے نکل گیا، بنگلہ دیش آگے نکل گیا ۔ ابھی بھی ہم امریکہ اور چین کے ساتھ جاکر مانگ رہے ہیں ۔
غلام قوم کبھی آگے نہیں بڑھ سکتی ہے ۔ 40 سال سے تو ہم غلامی کررہے ہیں ۔ کوئی امریکی آتا ہے تو ہم اس کے سامنے گرجاتے ہیں ۔
جیسے ہی ٹھیک ہوکر میں سڑک پر آوں گا، آپ نے اپنی آزادی کیلئے لڑنا ہے ۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا آپ کا فرض ہے ۔
پاکستان اس لئے نہیں بنا کہ ہم چوروں کی غلامی کریں ۔ 1100 ارب کی چوری یہ لوگ معاف کررہے ہیں ۔ لوگوں کو مہنگائی میں پھنسا کر ان کو ملک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔
شہباز شریف کے خلاف 16 ارب کے جو معاملات تھے، اس میں پانچ گواہ مرے اور جو جانچ کررہا تھا وہ بھی ہارٹ اٹیک سے مرا تھا ۔ کبھی کسی نے جانچ نہیں کی ، اتنے لوگ کیوں مر گئے ؟
جنرل باجوہ آپ نے ان پر ایکشن نہیں لیا تو ملک کا کیا ہوگا ۔ یہ چور اپنے پیسے کیلئے ملک کو قربان کررہے ہیں ۔
آزادی تب ملتی ہے جب انصاف ملتا ہے، یہاں کسی کو انصاف نہیں ملتا ہے ۔
ہمیں خود سے سوال کرنا ہے کہ کیا ہمیں ایسے رہنا ہے یا ہمیں آزاد ہونا ہے؟ آزاد ہونے کیلئے ہمیں قربانی دینی ہے۔ ان چوروں کی غلامی کے نیچے رہنے سے اچھا ہے زندہ نہ رہو ۔
مجھے مروانے کا فیصلہ چار لوگوں نے بند کمرے میں کیا ۔ یہ چاروں لوگوں کے نام میں نے ایک ویڈیو بنایا ہے، جو مجھے کچھ ہوجائے گا تو یہ ویڈیو ریلیز ہوگا ۔
پاکستان میں تماشہ ہورہا ہے ۔ عوام پاگل نہیں ہیں ۔ آپ بار بار عوام کو پاگل نہیں بنا سکتے ہیں ۔ لوگوں کو معلوم ہے کیا ہورہا ہے؟ لوگ بتا رہے ہیں ۔ پھر الیکشن ہوا نو سیٹوں میں سے آٹھ سیٹوں پر جیت درج کی ، جو ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔