உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: عمران خان نے ریلی میں کیوں دکھایا ایس جے شنکر کا ویڈیو؟ کہا : یہ ہوتی ہے آزاد حکومت

    Pakistan: عمران خان نے ریلی میں کیوں دکھایا ایس جے شنکر کا ویڈیو؟ کہا : یہ ہوتی ہے آزاد حکومت ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan: عمران خان نے ریلی میں کیوں دکھایا ایس جے شنکر کا ویڈیو؟ کہا : یہ ہوتی ہے آزاد حکومت ۔ فائل فوٹو ۔

    Imran Khan news: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار سے بے دخل ہوئے ہیں، تب سے وہ ہندوستان کی تعریف کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں ۔ ان کی زیادہ تر تقریروں میں ہندوستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف ہوتی ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان جب سے اقتدار سے بے دخل ہوئے ہیں، تب سے وہ ہندوستان کی تعریف کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں ۔ ان کی زیادہ تر تقریروں میں ہندوستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی تعریف ہوتی ہے ۔ اپنی سرکار گرائے جانے کے پیچھے عمران خان اکثر خارجہ پالیسی پرامریکی دباو کو قصوروار مانتے ہیں ۔ ہفتہ کو لاہور میں منعقدہ ایک ریلی میں عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کیلئے ہندوستان کی نہ صرف تعریف کی بلکہ انہوں نے ریلی میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ہندوستان ٹائمز پر چلا وہ ویڈیو بھی دکھایا جو انہوں نے سلوواکیہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا ۔

      اس وقت جب وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے یہ پوچھا گیا تھا کہ کیا ہندوستان روس سے تیل خرید کر روس کو یوکرین جنگ کیلئے فنڈنگ نہیں کررہا ہے؟ تو اس پر جے شنکر نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ صرف تیل خریدنے سے کسی ملک کی فنڈنگ ہوجاتی ہے ۔ اگر ایسا ہے تو یوروپ، روس سے کثیر مقدار میں گیس خریدتا ہے ، وہ بھی فنڈنگ ہی مانی جانی چاہئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Australia کے کینبرا ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص حراست میں، خالی کرایا گیا مین ٹرمنل


      ریلی میں عمران خان نے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب میں آپ کو دو ممالک کے وزیر خارجہ کو دکھانا چاہتا ہوں ۔ پہلے ہندوستان کا وزیر خارجہ ، انہیں کہا گیا کہ آپ روس سے تیل نہ خریدیں ، غور سے سنیں، ہندوستان امریکہ کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور ان کو امریکہ نے کہا کہ آپ روس سے تیل نہیں خریدیں تو اس کا ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کیا جواب دیا یہ سنیں ۔ اس کے بعد ڈاکٹر ایس جے شنکر کا ویڈیو ٹی وی اسکرین پر چلایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد عمران خان نے وزیر خارجہ کے بیان کو سمجھایا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: وینٹی لیٹر سے ہٹائے گئے رائٹر سلمان رشدی، اب بات کرنے کے قابل


      عمران خان نے کہا : جب ایس جے شنکر کو امریکہ نے کہا کہ روس سے تیل نہ خریدو تو ایس جے شنکر نے کہا کہ تم کون ہوتے ہو منع کرنے والے، یوروپ گیس خرید رہا ہے، ہم بھی خریدیں گے ۔ ہم اپنے لوگوں کی ضرورتوں کیلئے روس سے تیل خریدیں گے ۔

      عمران خان نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ ہوتا ہے آزاد ملک ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جب سرکار تھی تو ہم نے روس سے سستا تیل خریدنے کی بات کی تھی ، لیکن یہ جو امپورٹیڈ سرکار آئی ہے، ان کی ہمت نہیں ہے روس سے تیل خریدنے کی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: