உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: عمران خان پر لٹکی گرفتاری کی تلوار، ایف آئی اے نے جاری کیا نوٹس، جانئے پورا معاملہ

    Pakistan: عمران خان پر لٹکی گرفتاری کی تلوار، ایف آئی اے نے جاری کیا نوٹس، جانئے پورا معاملہ ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan: عمران خان پر لٹکی گرفتاری کی تلوار، ایف آئی اے نے جاری کیا نوٹس، جانئے پورا معاملہ ۔ فائل فوٹو ۔

    Pakistan Imran Khan News: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی اعلیٰ جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہونے اور غیر قانونی فنڈنگ ​​کے معاملہ میں اس کے نوٹس کا جواب نہیں دینے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, Indiaislamabadislamabad
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی اعلیٰ جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہونے اور غیر قانونی فنڈنگ ​​کے معاملہ میں اس کے نوٹس کا جواب نہیں دینے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ہفتہ کو یہ جانکاری سامنے آئی ہے ۔ پاکستان کے اخبار دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جمعہ کو اس حوالے سے عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دوست کے والد سے شادی نہیں کرنے پر پاکستانی لڑکی کے ساتھ کیا گیا ایسا گھنونا کام


      دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو پہلا نوٹس گزشتہ بدھ کو بھیجا گیا تھا، لیکن انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا ۔ خبر میں ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا حتمی فیصلہ تین نوٹس جاری کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: غیر مرد کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آئی Findland کی وزیر اعظم، اگلی صبح تک وائرل ہوگئی تصاویر


      ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کی پارٹی سے تعلق رکھنے والی 5 کمپنیوں کا پتہ لگا ہے، جو امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور بیلجیم میں کام کر رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں ان کمپنیوں کا تذکرہ نہیں کیا گیا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ اس مہینے کی شروعات میں پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہندوستانی نژاد کاروباری سمیت 34 غیر ملکی شہریوں سے قواعد کے خلاف فنڈز موصول ہوئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: