Imran Khan Arrested: عمران خان کو اس طرح کھینچتے ہوئے لے گئے پاکستانی رینجرس، دیکھئے گرفتاری کا ویڈیو

عمران خان کو اس طرح کھینچتے ہوئے لے گئے پاکستانی رینجرس، دیکھئے گرفتاری کا ویڈیو۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

عمران خان کو اس طرح کھینچتے ہوئے لے گئے پاکستانی رینجرس، دیکھئے گرفتاری کا ویڈیو۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

Pakistan Imran Khan Arrest Video: عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے ان کی اس گرفتاری کو اغوا قرار دیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پاکستان رینجرس نے پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کا اغوا کرلیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا ہے ، عمران خان کی گرفتار کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہوگیا ہے، جس میں پاکستانی رینجرس انہیں کھینچتے ہوئے لے جاتے نظر آرہے ہیں ۔

    عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی نے ان کی اس گرفتاری کو اغوا قرار دیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ پاکستان رینجرس نے پی ٹی آئی کے صدر عمران خان کا اغوا کرلیا ہے ۔ پی ٹی آئی نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ گرفتار کئے جانے کے دوران عمران خان کو پاکستانی رینجرس نے دھکا دیا تھا، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔


    عمران خان کی گرفتاری کے وقت ہائی کورٹ کے احاطہ میں افراتفری کا عالم نظر آیا، جہاں کئی دیگر لوگوں کو بھی چوٹ آنے کی خبر ہے ۔ پاکستان کے سابق وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عدالت پر رینجرس کا قبضہ ہے اور وکیلوں کو اذیت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کار کو گھیر لیا گیا ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان : عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا، مچا ہنگامہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ


    یہ بھی پڑھئے: پاک وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ ہندوستان پر عمران خان نے کیسے کیا ردعمل؟ کہی یہ بڑی بات



    پی ٹی آئی کے ایک اور لیڈر اظہر مسوانی نے الزام لگایا کہ رینجرس کے ذریعہ عدالت کے اندر سے 70 سالہ خان کا اغوا کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ملک بھر میں احتجاج کی اپیل کی ہے ۔ وہیں پارٹی کے ایک دیگر لیڈر نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ عمران خان کو ٹارچر کررہے ہیں ۔ وہ خان صاحب کو پیٹ رہے ہیں ۔ انہوں نے خان صاحب کے ساتھ کچھ کیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: