Pakistan News: پاکستان کے وزیردفاع کا بڑا بیان، عمران خان نے امریکہ سے مانگی معافی، ہمارے پاس اس کے پختہ ثبوت
Imran Khan News: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 'عمران خان نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور سپر پاور کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔' آصف نے کہا کہ انہیں حکومتی اداروں پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔
Imran Khan News: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 'عمران خان نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور سپر پاور کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔' آصف نے کہا کہ انہیں حکومتی اداروں پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔
اسلام آباد : پاکستان میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔ شہباز شریف حکومت کے کئی وزراء نے عمران خان پر کئی سنگین الزامات لگائے ہیں۔ اب پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی پارٹی نے خفیہ طور پر امریکی اہلکار ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے۔ یہ وہی افسر ہیں جن پر عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کی دھمکی دینے کا الزام لگایا تھا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان حکومت کو ڈونلڈ لو سے معافی مانگنے کے تمام ثبوت مل چکے ہیں۔
حکومت کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی امریکی حکومت سے ملاقات کے حوالے سے شواہد مل گئے ہیں، جس میں انہوں نے معافی مانگی ۔ آصف نے کہا کہ 'عمران خان نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور سپر پاور کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔' آصف نے کہا کہ انہیں حکومتی اداروں پر الزام لگاتے ہوئے شرم آنی چاہئے۔
اس سے پہلے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر داخلہ عطا تارڑ نے سابق وزیراعظم عمران خان پر انتہائی سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ تارڑ نے کہا تھا کہ عمران خان شروع سے ہی منشیات کے عادی ہیں۔ حکومت جانتی ہے کہ ان کے عالیشان گھر بنی گالہ میں منشیات کون پہنچاتا ہے۔ عمران خان چرس اور کوکین کے بغیر 2 گھنٹے زندہ نہیں رہ سکتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا نے کہا کہ ہم منشیات لینے کے الزام میں عمران کو کسی بھی وقت گرفتار کر سکتے ہیں، لیکن ایسا نہیں کرنا چاہتے۔ وہ بغیر نشے کے جیل میں کیسے رہ پائیں گے؟ ہم جانتے ہیں کہ سینکڑوں ایکڑ پر پھیلے ان کے عالیشان گھر بنی گالہ میں منشیات کون پہنچاتا ہے۔ ہم ان کی لت کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے؟ وہ اس وقت سے چرس کا استعمال کر رہے ہیں جب وہ کرکٹر تھے۔
ادھر عمران خان کے بعد اب ان کی پارٹی پی ٹی آئی کے کئی رہنما سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ بشریٰ بی بی پر پارٹی کے معاملات پیچھے سے چلانے کا الزام ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بشریٰ کے لیک ہونے والی ویڈیو کو من گھڑت قرار دیا ہے جس میں وہ پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ ڈاکٹر ارسلان خالد کو ہدایت کر رہی ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کی مخالفت کرنے والوں کو غدار قرار دیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔