عمران خان نے پھر سے شروع کیا لانگ مارچ، حامیوں سے کی سڑکوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل
عمران خان نے پھر سے شروع کیا لانگ مارچ، حامیوں سے کی سڑکوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی اپیل
لندن میں اپنے بڑے بھائی اور پی ایم ایل این سربراہ نواز شریف سے تیسرے دور کی بات چیت کے بعد شہباز میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی بھیڑ کی تاناشاہی نہیں دیکھی تھی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے جمعہ کو کہا کہ وہ لانگ مارچ کے دوران سڑکوں کی ناکہ بندی ختم کردیں۔ حقیقی آزادی مارچ جمعرات سے پھر شروع ہوا ہے۔ عمران نے جمعہ کو کہا کہ ہمارا لانگ مارچ پھر شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا، میں اپنے پارٹی کارکنوں سے کہتا ہوں کہ وہ سڑکوں پر ناکہ بندی فوری اثر سے ختم کردیں۔
قتل کی کوشش کے بعد ملتوی ہوا تھا مارچ بتادیں کہ پچھلے ہفتے پنجاب کے وزیرآباد میں لانگ مارچ کی قیادت کررہے عمران کے قتل کی کوششوں کے بعد مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ وہیں پی ٹی آئی لیڈر و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ وزیرآباد سے لانگ مارچ پھر شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آگے بڑھو دوستو، انشا اللہ پارٹی چیف عمران خان قیادت کرنے کے لیے راولپنڈی میں ہمارے درمیان ہوں گے۔‘
شہباز شریف نے لگایا الزام اُدھر، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان پر الزام لگایا ہے کہ وہ آندولن کے ذریعے ملک کو برباد کرنا چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق، لندن میں اپنے بڑے بھائی اور پی ایم ایل این سربراہ نواز شریف سے تیسرے دور کی بات چیت کے بعد شہباز میڈیا سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی بھیڑ کی تاناشاہی نہیں دیکھی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔