اس شخص کی وجہ سے بچے عمران خان، حملہ آور کا نشانہ ایسے کیا ناکام، جانئے اس کی زبانی
اس شخص کی وجہ سے بچے عمران خان، حملہ آور کا نشانہ ایسے کیا ناکام، جانئے اس کی زبانی
پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بندوق لے کر آئے شخص نے عمران خان پر گولی چلادی ۔ اس دوران عمران خان کے پاس موجود ابتسام نے حملہ آور کو بھاگتے ہوئے پکڑ لیا ۔ عمران خان نے بھی نوجوان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ان دنوں پورے پاکستان میں آزادی مارچ کررہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں جمعرات کو عمران خان پنجاب صوبہ کے وزیرآباد علاقہ کے اللہ والا چوک کے پاس ریلی کررہے تھے ۔ پاکستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بندوق لے کر آئے شخص نے عمران خان پر گولی چلادی ۔ اس دوران عمران خان کے پاس موجود ابتسام نے حملہ آور کو بھاگتے ہوئے پکڑ لیا ۔ عمران خان نے بھی نوجوان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
نوجوان نے بتایا کہ وہ عمران خان کے پاس ہی موجود تھا ، تبھی حملہ آور نے اپنی بندوق لوڈ کرکے فائر کردی ۔ حالانکہ تبھی نوجوان نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کا ہاتھ پکڑ لیا ، جس سے حملہ آور کا نشانہ چوک گیا ۔ وہیں جب حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تو ابتسار نے پکڑ لیا ۔
Statement of Pakistani Hero "𝗜𝗯𝘁𝗮𝘀𝗮𝗺* who caught the shooter during an assassination attempt on PTI Chairman Imran Khan.
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حملے کو ناکام بنانے والے ابتسام نے کہا کہ جیسے ہی اس نے حملہ آور کو اپنی بندوق لوڈ کرتے ہوئے دیکھا اور کنٹینر پر اشارہ کیا ، وہ حملہ آور کو روکنے کیلئے دوڑا ۔
جانکاری کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ پر پر حملے کو ناکام بنانے والے ابتسام نام کے شخص نے بتایا کہ حملہ آور نے بندوق لوڈ کرنے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں کو ہوا میں اوپر کردیا ۔ اس کا ہاتھ پکڑنے کے بعد اس کا نشانہ غلط ہوگیا ۔
بتادیں کہ اس واقعہ میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے کئی دیگر لیڈران زخمی ہوگئے ہیں ۔ جانکاری کے مطابق اس واقعہ میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ایک موت ہوگئی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔