உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: عمران خان نے سابق اہلیہ ریحام خان پر اٹھائے سوال، کہا: میرے خلاف کتاب لکھنے کیلئے 'مافیا' شریف سے لئے تھے پیسے

    Pakistan: عمران خان نے سابق اہلیہ ریحام خان پر اٹھائے سوال، کہا: میرے خلاف کتاب لکھنے کیلئے 'مافیا' شریف سے لئے تھے پیسے

    Pakistan: عمران خان نے سابق اہلیہ ریحام خان پر اٹھائے سوال، کہا: میرے خلاف کتاب لکھنے کیلئے 'مافیا' شریف سے لئے تھے پیسے

    Imran khan targets sharif and reham khan: عمران نے الزام لگایا کہ انہیں بدنام کرنے کیلئے شریف خاندان نے 2018 میں ایک خاتون کو رقم دی تھی۔ عمران نے کسی کا نام نہیں لیا تاہم بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سابق اہلیہ ریحام خان کا ذکر کر رہے تھے۔ عمران نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ عید کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کے کردار پر شب خون مارنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان میں وزارت عظمیٰ کی کرسی سے ہٹائے گئے عمران خان کی جانب سے نئے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ پر حملوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اب انہوں نے شریف کو مافیا کہا ہے۔ عمران نے الزام لگایا کہ انہیں بدنام کرنے کیلئے شریف خاندان نے 2018 میں ایک خاتون کو رقم دی تھی۔ عمران نے کسی کا نام نہیں لیا تاہم بتایا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سابق اہلیہ ریحام خان کا ذکر کر رہے تھے۔ عمران نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ عید کے بعد ایک مرتبہ پھر ان کے کردار پر شب خون مارنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران خان نے اپنی پارٹی کے حامیوں کو مظاہرہ کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا، جانئے کب اور کیوں


      پاکستان کی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے والے عمران خان نے یہ الزامات صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک جلسہ عام میں لگائے۔ انہوں نے کہا کہ شریف مافیا نے ان کی پہلی بیوی جمائما گولڈ اسمتھ کو بھی نہیں بخشا تھا ۔ برطانیہ میں پیدا ہونے والی ٹی وی اسٹار جمائما پر یہودی لابی کی رکن ہونے کا الزام عائد کیا گیا ۔ انہیں ایک سال تک عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑے۔ ان پر نایاب ٹائلس بیرون ملک بھیجنے کا الزام لگایا گیا جب کہ فارنسک ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ وہ ٹائلس اینٹیک نہیں تھیں ۔

      یہ بھی پڑھئے : 65 گھنٹے، 25 میٹنگیں، 8 عالمی لیڈروں سے ملاقات... PM مودی کا سال کا پہلا غیر ملکی دورہ کل سے


      پی ٹی آئی نے ایکسپریس ٹریبیون اخبار کے حوالے سے بتایا کہ ریلی میں عمران نے کہا کہ جمائما پر الزام لگانے والے یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 2018 میں انتخابات سے قبل ایک خاتون کو پیسے دے کر میرے خلاف کتاب لکھوائی تھی ۔ اب وہ ایک مرتبہ پھر میری کردار کو کشی کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ لوگ عید کے بعد کچھ اس طرح کی کوشش کر سکتے ہیں ، لیکن میں انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب تک میں زندہ ہوں ان کے خلاف لڑتا رہوں گا۔

      عمران خان نے پہلی مرتبہ 2018 میں ریحام خان کے نام سے آئی کتاب پر بات کی ہے۔ عمران خان کی سابقہ ​​اہلیہ ریحام خان ایک معروف پاکستانی برطانوی صحافی، فلمساز اور مصنفہ رہی ہیں۔ 2018 میں انہوں نے اپنے نام سے سوانح عمری لکھی تھی ، جس پر کافی تنازع بھی ہوا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: