உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دہشت گرد Imran Khan کو مارنے کی کوشش کر رہے ہیں، محکمہ انسداد دہشت گردی نے کیا خبردار

    Pakistan: ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے اخبار نے اطلاع دی کہ محکمہ نے 18 جون کو الرٹ جاری کیا تھا۔ حالانکہ دھمکی کو خفیہ رکھنے اور اسے سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے روکنے کے احکامات تھے۔

    Pakistan: ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے اخبار نے اطلاع دی کہ محکمہ نے 18 جون کو الرٹ جاری کیا تھا۔ حالانکہ دھمکی کو خفیہ رکھنے اور اسے سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے روکنے کے احکامات تھے۔

    Pakistan: ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے اخبار نے اطلاع دی کہ محکمہ نے 18 جون کو الرٹ جاری کیا تھا۔ حالانکہ دھمکی کو خفیہ رکھنے اور اسے سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے روکنے کے احکامات تھے۔

    • Share this:
      دہشت گرد پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان Imran Khan کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اس کے لیے افغانستان میں ایک قاتل سے مدد مانگی گئی ہے۔ پاکستان میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی، Anti-Terrorism Department خیبر پختونخوا ونگ نے وارننگ دی ہے۔ پاکستانی اخبار 'جنگ' کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کی سکیورٹی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔

      ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے اخبار نے اطلاع دی کہ محکمہ نے 18 جون کو الرٹ جاری کیا تھا۔ حالانکہ دھمکی کو خفیہ رکھنے اور اسے سوشل میڈیا پر لیک ہونے سے روکنے کے احکامات تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے حالیہ دنوں میں عمران خان کو لاحق خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ میرے پاس اطلاعات ہیں کہ کچھ لوگوں نے افغانستان میں 'کوچی' نامی دہشت گرد کو عمران خان کو قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔

      شہباز شریف کیا نے ہر ممکن سکیورٹی کا وعدہ
      عمران خان اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد ڈھائی ماہ سے اقتدار سے باہر ہیں۔ اقتدار میں رہتے ہوئے انہوں نے امریکہ پر الزام لگایا تھا اور کیا تھا کہ بائیڈن حکومت انہیں اقتدار سے ہٹانا چاہتی ہے۔ تاہم واشنگٹن نے اس کی تردید کی ہے۔ عمران خان نے مئی کے ماہ میں کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ اس کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے عمران خان کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت سکیورٹی ایجنسیوں کو دی تھی۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہوگی گرفتاری، گھر کے باہر پولیس تعینات

      Pakistan news: عمران خان۔شہباز شریف سے زیادہ امیر ہیں ان کی بیویاں، یہاں جانئے تفصیل

      عمران خان نے دی صفائی
      پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کے روز کہا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی پسند کا آرمی چیف رکھنے کا ارادہ نہیں کیا، جیسا کہ ان کے مخالفین نے الزام لگایا ہے۔ اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اپنی پسند کا آرمی چیف مقرر کرنے کا کبھی نہیں سوچا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: