پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا، مچا ہنگامہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

Youtube Video

Pakistan Imran Khan Arrested: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پاک رینجرز نے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    نئی دہلی : پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو پاک رینجرز نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک افسر میجر جنرل فیصل نصیر پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ عمران نے الزام لگایا تھا کہ میجر جنرل فیصل نصیر انہیں مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتاری سے پاکستان کی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ عمران کے حامیوں نے نعرے لگائے اور سڑکوں پر آگئے۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں بائی کورٹ کے دوران رینجرز نے بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کیس میں بائیو میٹرک کیلئے موجود تھے اور  وہ جیسے ہی اپنی وہیل چیئر سے اتر ے تو انہیں رینجرز نے گرفتار کرلیا۔



    وہیں عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ پارٹی کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے وکیل عدالت کے احاطے میں بری طرح زخمی ہوئے۔

    یہ بھی پڑھئے: پاک وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے دورہ ہندوستان پر عمران خان نے کیسے کیا ردعمل؟ کہی یہ بڑی بات


    یہ بھی پڑھئے: نہ پاسپورٹ نہ ویزا اور خاتون پہنچ گئی بیرون ملک، ایئرلائن کمپنی مانگ رہی ہے معافی، لیکن کیوں؟



    جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق عمران خان کو القادر ٹرسٹ کے نیب کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور نیب حکام کے پاس ان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: