ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان: خطرے میں عمران خان کی حکومت! مولانا بولے۔ دن گننا شروع کر دیں

جمعیت علما اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا اشارہ کیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان: خطرے میں عمران خان کی حکومت! مولانا بولے۔ دن گننا شروع کر دیں
پاکستان: خطرے میں عمران خان کی حکومت! مولانا بولے۔ دن گننا شروع کر دیں

اسلام آباد۔ پاکستان میں عمران خان کی حکومت پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔ جمعیت علما اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کا اشارہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمراں کو اب اپنے دن گننے شروع کر دینے چاہئیں۔ انہوں نے اشاروں ہی اشاروں میں یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی کہ وہ اسلام آباد سے ایسے ہی واپس نہیں لوٹے ہیں۔


غور طلب ہے کہ جمعیت کے ہزاروں کارکنان نے ملک بھر سے آزادی مارچ نکالا تھا اور اسلام آباد پہنچے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے 31 اکتوبر سے 13 نومبر تک عمران خان کے استعفے کی مانگ کرتے ہوئے دھرنا بھی دے دیا تھا۔ دھرنا ختم کرنے کے بعد اب جمعیت کے کارکنان لوٹ رہے ہیں لیکن اسی کے ساتھ اب انہوں نے اپنے امن مارچ کو تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔ پاکستان کے الگ الگ علاقوں میں مظاہرے اور سڑک جام کئے جانے کی خبریں آ رہی ہیں۔


جمعیت علما اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن
جمعیت علما اسلام کے صدر مولانا فضل الرحمن


مولانا فضل الرحمن نے خیبر پختونخوا صوبے کے بنو میں ایک پروگرام میں کہا کہ عمران خان حکومت کی جڑیں کٹ چکی ہیں۔ اب ان لوگوں کو اپنے دن گننے شروع کر دینے چاہئیں۔ ہم اسلام آباد بغیر کسی وجہ کے نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ وہاں سے واپس لوٹے ہیں تو کچھ بڑا ہونے والا ہے۔ انہوں نے عمران خان حکومت پر الزام لگایا کہ ملک چلانے کے لئے ان کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے۔ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے پاس مخالفین کو گالی دینے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ یہ لوگ ووٹ کی چوری کر کے اقتدار میں آئے ہیں۔ ہم اس کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔ ہم پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لئے نکلے ہیں۔

 
First published: Nov 20, 2019 11:35 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading