اسلام آباد: پاکستان میں ضروری اشیا کی مسلسل بڑھتی مہنگائی کو لے کر عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے منگل کو کہا کہ ان کی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباو کے باوجود مہنگائی کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا۔ عمران خان نے شہباز شریف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خود کی سہولت کے لئے لوگوں کو ’درد‘ دیا ہے۔
نیوز ایجنسی ’بھاشا‘ کی ایک خبر کے مطابق، عمران خان نے پاکستان میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف اپنی پارٹی کو پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر عمران خان نے ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے منعقدہ اپنی پارٹی کی ایک میٹنگ کے دوران کہا کہ شہباز شریف کی حکومت کو اپنی سہولت کے لئے لوگوں کو تکلیف میں ڈالنے سے کوئی پرہیز نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
ادے پور کنہیا لال قتل سانحہ: NIA کو ملی جانچ، یو اے پی اے کے تحت درج ہوا معاملہ
اس میٹنگ میں دو جولائی کو اسلام آباد میں مہنگائی مخالف ریلی منعقد کرنے سے متعلق موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ 2 جولائی کو پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف پورے پاکستان میں پُرامن طریقے سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ عمران خان خود اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کریں گے۔
عمران خان نے ایسے وقت میں شہباز شریف کی حکومت کے خلاف محاذ کھولا ہے، جب ان کے قتل کے لئے سازش کرنے کی خبریں میڈیا میں سامنے آئی تھیں۔ حکومت نے ان خبروں کی زور دار تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو وہی سیکورٹی دی جا رہی ہے جو ان کو وزیر اعظم رہنے کے دوران ملی تھی۔ اس کے کچھ دن بعد ہی عمران خان کے کمرے میں جاسوسی آلات لگانے کی کوشش کرنے والے ایک ملازم کو پکڑا گیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔