پاکستان نے مانی ہار، بولا۔ نریندر مودی نے ہمیں دنیا سے کیا الگ تھلگ

پاکستان کی اہم اپوزیشن پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور حکومت ہند کی بہتر سفارتی کامیابیوں کے مدنظر پاکستان دنیا میں اکیلا پڑ گیا ہے۔

Aug 24, 2019 12:23 PM IST | Updated on: Aug 24, 2019 12:23 PM IST
پاکستان نے مانی ہار، بولا۔ نریندر مودی نے ہمیں دنیا سے کیا الگ تھلگ

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان: فائل فوٹو

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد سے ہی پاکستان دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلا کر کھڑا ہے لیکن کوئی بھی اس کا ساتھ دینے کو تیار نہیں ہو رہا ہے۔ دنیا کے سامنے پاکستان کی ہو رہی فضیحت کے بعد اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنے ہی ملک میں گھر گئے ہیں۔

پاکستان کی اہم اپوزیشن پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی نے عمران خان حکومت پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا  ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں اور حکومت ہند کی بہتر سفارتی کامیابیوں کے مدنظر پاکستان دنیا میں اکیلا پڑ گیا ہے۔

Loading...

پاکستانی میڈیا کے مطابق، پی پی پی نے عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف حکومت کے ایک سال پورے ہونے پر جمعرات کو وہائٹ پیپر جاری کیا ہے۔ ایک سال پورے ہونے پر عمران خان کی حکومت نے اسے تبدیلی کا سال بتایا ہے جبکہ پی پی پی نے اس سال کو تباہی کا سال قرار دیا ہے۔

پی پی پی نے وہائٹ پیپر میں کہا ہے کہ پاکستان پچھلے ایک سال میں عالمی سطح پر کافی کمزور ہوا ہے۔ 112 صفحات کے وہائٹ پیپر میں پی پی پی نے عمران خان حکومت کو ’ سلیکٹیڈ سرکار‘ ( فوج اور دیگر پاور اسٹیبلشمنٹ کی حمایت سے بنی سرکار) بتایا ہے۔ وہائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پچھلے ایک سال میں وعدہ خلافی اور خراب پالیسیوں کے سبھی ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ایک سال کے اندر ملک کے معاشی نظام کو تباہ کر دیا۔ ملک کا معاشی نظام آئی ایم ایف کے پاس گروی ہے جبکہ سیاسی سطح پر پاکستان دنیا میں الگ تھلگ پڑ چکا ہے۔

Loading...