مشکل میں عمران خان! کیا گرفتار ہوں گے سابق وزیر اعظم؟ الیکشن کمیشن نے جاری کیا گرفتاری وارنٹ، جانئے پورا معاملہ

  عمران خان

عمران خان

خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے اگست 2022 میں اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران خاتون جج کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | Pakistan
  • Share this:
    پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیڈر عمران خان کی مشکلات کم ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے منگل کو عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر ارکان فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف الیکشن کمیشن کی توہین اور توہین عدالت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان نے اگست 2022 میں اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران خاتون جج کے خلاف متنازعہ تبصرہ کیے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریلی میں پولیس کے اعلیٰ افسران، الیکشن کمیشن اور اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف بھی تبصرے کیے۔ اسی دوران پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جیبا چوہدری کے خلاف بھی متنازعہ ریمارکس دیے۔

    عازمین حج کیلئے خوشخبری، اب مزید مسافر جا سکیں گے، سعودی عرب نے ختم کی عمر کی حد

    ماسکو سے گوا آرہی فلائٹ میں بم کی دھمکی، جام نگر میں کرائی گئی ایمرجنسی لینڈنگ

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرکے ای سی پی پر حملہ کیا ہے۔ اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ 'الیکشن کمیشن نے عمران خان، میرے اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ وہ خود الیکشن کرانے کی بجائے ان کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ خود توہین عدالت کے مجرم ہیں۔‘‘ انہوں نے ای سی پی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کو ہائی کورٹ کے فیصلے کی ’توہین‘ بھی قرار دیا۔

    آپ کو بتاتے چلیں کہ عمران خان کئی بار پاکستان الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے کئی بار الزام لگایا کہ چیف الیکشن کمشنر غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: