'24 گھنٹے تک باتھ روم تک نہیں جانے دیا، میرا قتل ہوسکتا ہے ....'، کورٹ میں عمران خان نے کہا
'24 گھنٹے تک باتھ روم تک نہیں جانے دیا، میرا قتل ہوسکتا ہے ....'، کورٹ میں عمران خان نے کہا
Pakistan Imran Khan News : پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے بدھ کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ مجھے گزشتہ 24 گھنٹوں سے باتھ روم تک نہیں جانے دیا گیا ۔ مجھے ڈر ہے کہ میرا قتل کیا جاسکتا ہے ۔ میرے ڈاکٹر کو بلایا جائے ۔
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے بدھ کو سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کہ مجھے گزشتہ 24 گھنٹوں سے باتھ روم تک نہیں جانے دیا گیا ۔ مجھے ڈر ہے کہ میرا قتل کیا جاسکتا ہے ۔ میرے ڈاکٹر کو بلایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دوسرے ادارہ کے ذریعہ وارنٹ بھیجا گیا ہے ۔ اس سے پہلے عمران کو منگل کو پاک رینجرس نے اس وقت گرفتار کرلیا تھا، جب وہ بدعنوانی کے ایک معاملہ میں سماعت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھے ۔ اس کے بعد لاہور ، اسلام آباد ، پشار کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں گرفتاری کی مخالفت کی جارہی ہے ۔
منگل کو گرفتار کئے جانے کے بعد عمران خان کو پہلے نیب کے دفتر لے جایا گیا اور پھر انہیں نامعلوم جگہ پر رکھا گیا ۔ بدھ کو انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔ یہاں عمران خان نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ انہیں اندیشہ ہے کہ ان کے ساتھ صحیح رویہ اختیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وارنٹ بھی دوسرے ادارہ کے ذریعہ بھیجا گیا اور میری گرفتاری غلط طریقہ سے کی گئی ۔ ادھر پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے اپنے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف بدھ کو ملک گیر بند کی کال دی ہے، جس کے نتیجے میں دوسرے روز بھی ملک میں بڑے پیمانے پر تشدد کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ 'دی ڈان' اخبار کی خبر کے مطابق "انہوں نے (پی ٹی آئی رہنماؤں نے) پاکستان میں 'بڑھتی ہوئی فسطائیت' کے خلاف بڑے پیمانے پر سڑکوں پر اترنے کی اپیل کی اور اپنے حامیوں سے کہا کہ 'کرو یا مرو' کی صورتحال آچکی ہے۔"
دریں اثنا پاکستان کی حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد تصادم اور پرتشدد مظاہروں کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج کو پنجاب میں تعینات کر دیا۔ اب تک ایک ہزار سے زائد گرفتاریاں کی جا چکی ہیں۔ نواز شریف کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی سڑکیں سیل کر دی گئی ہیں۔
علاوہ ازیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے پاکستان کے لوگوں میں آرمی چیف عاصم منیر کو لے کر بھی شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔ مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کارکنان عاصم منیر کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں اور ان کے خلاف نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔