'مجھے اغوا کرکے ڈنڈے مارے گئے، دہشت گردوں جیسا سلوک ہوا.....'، عدالت میں عمران خان نے سنائی کسٹڈی کی کہانی
'مجھے اغوا کرکے ڈنڈے مارے گئے، دہشت گردوں جیسا سلوک ہوا.....'، عدالت میں عمران خان نے سنائی کسٹڈی کی کہانی (PIC: AP)
Pakistan Imran Khan News: سماعت کے دوران عمران خان کا درد بھی عدالت کے سامنے چھلک پڑا ۔ جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں اغوا کرکے ڈنڈے مارے گئے اور ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا برتاو کیا گیا ۔ عمران نے بتایا کہ انہیں کورٹ سے پاکستانی رینجرس اس طرح گھسیٹ کر لے گئے، جیسے وہ کوئی بڑے دہشت گرد ہوں ۔
اسلام آباد: پاکستان میں پہلی مرتبہ سپریم کورٹ کے سامنے فوج اور سرکار کی ہار ہوئی ہے ۔ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فورا رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے ساتھ انصاف نہیں ہوا ہے ۔ سماعت کے دوران عمران خان کا درد بھی عدالت کے سامنے چھلک پڑا ۔ جیو نیوز کی ایک خبر کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ انہیں اغوا کرکے ڈنڈے مارے گئے اور ان کے ساتھ دہشت گردوں جیسا برتاو کیا گیا ۔ عمران نے بتایا کہ انہیں کورٹ سے پاکستانی رینجرس اس طرح گھسیٹ کر لے گئے، جیسے وہ کوئی بڑے دہشت گرد ہوں ۔
رہائی کا حکم دینے کے بعد سپریم کورٹ نے عمران خان سے کہا کہ وہ ملک میں ہورہے فسادات، پرتشدد جھڑپ اور آگ زنی کی واقعات کی مذمت کریں ۔ اس کے بعد سابق وزیراعظم نے پورے پاکستان میں ہورہے پرتشدد احتجاج کے لئے سپریم کورٹ سے معافی مانگی ۔ ساتھ ہی اس سلسلہ میں کچھ بھی نہ پتہ ہونے کی بات کہی ۔ عمران خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے حامیوں سے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ امن کو ہاتھ میں نہ لیں ۔ سرکاری اور ذاتی املاک کو نقصان نہ پہنچائیں ۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل سماعت تک عمران خان کو پولیس لائنز کے گیسٹ ہاوس میں رکھا جائے گا ۔ صرف 10 لوگوں کو ان سے ملنے کی اجازت ہوگی ۔
سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔ عمران خان کو 15 گاڑیوں پر مشتمل سکیورٹی قافلے میں سپریم کورٹ لایا گیا تھا۔ عمران خان کو کمرہ عدالت میں پہنچانے کے بعدکمرہ عدالت کو بند کردیا گیا تھا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔