உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف سے ملیں گے عمران خان! جلد الیکشن کرانے پر ہوگا تبادلہ خیال

    پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف سے ملیں گے عمران خان!

    پاکستان: وزیر اعظم شہباز شریف سے ملیں گے عمران خان!

    پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلد الیکشن کرانے کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ عوامی نیشنل لیگ- پاکستان کے سربراہ راشد احمد نے کہا کہ انہوں نے برسراقتدار جماعت اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان ‘غلط فہمی‘ کو دور کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں۔ عوامی نیشنل لیگ-پاکستان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: اکثریت گنوانے کے بعد پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے جس طرح پندرہ دن تک عہدے پر رہنے کے لئے آئینی حدود کا غلط استعمال کیا اور اپوزیشن پر تند و تیز حملے کئے، اس سے موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے رشتے تقریباً ختم ہوگئے، لیکن ان کی پارٹی کے اتحادی اور پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ دونوں لیڈروں کو جلد ملوائیں گے۔

      شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلد الیکشن کرانے کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ عوامی نیشنل لیگ- پاکستان کے سربراہ راشد احمد نے کہا کہ انہوں نے برسراقتدار جماعت اور اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان ‘غلط فہمی‘ کو دور کرنے کے لئے کوششیں کی ہیں۔ عوامی نیشنل لیگ-پاکستان، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے۔

      شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلد الیکشن کرانے کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہیں۔
      شیخ رشید نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان جلد الیکشن کرانے کے بارے میں وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے لئے تیار ہیں۔


      اپوزیشن کے ساتھ غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش

      ’وی او اے نیوز‘ میں پیر کے روز شائع ایک کالم میں رشید احمد کے حوالے سے کہا گیا ہے، میں نے پی ٹی آئی اور برسراقتار پاکستان مسلم لیگ-نواز کے) درمیان غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ انہوں نے کہا، میں امن وامان کے لئے فوج کے ساتھ ہوں، لیکن ’جنگ‘ کی صورتحال میں میں عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جلد عام انتخابات کرانے کے بارے میں شہباز شریف حکومت کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      نواز شریف کو بڑی راحت دینے کی تیاری میں پاکستان کی شہباز حکومت

      ملک کے 22ویں وزیر اعظم عمران خان (69) کو اپریل کی شروعات میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے ذریعہ عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ پی ایم ایل-این لیڈر شہباز شریف (70) نے 11 اپریل کو وزیر اعظم عہدہ حاصل کیا تھا۔ موجودہ ایوان کی مدت اگست، 2023 میں ختم ہوگی۔

      عمران خان کے خلاف کیس درج

      شیخ رشید احمد بھلے ہی دعویٰ کریں کہ دونوں لیڈران کو ملائیں گے، لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے۔ شہباز شریف تحریک عدم اعتماد کے دوران عمران خان کے ذریعہ اپنائے گئے طریقے کو نہیں بھولے ہیں۔ ایک دن پہلے ہی عمران خام سمیت پی ٹی آٗی کے کئی دیگر لیڈران پر پاکستان میں ایف آئی آر درج کئے گئے ہیں۔ شہباز شریف جب سعودی عرب کے شہر مدینہ گئے تھے تب کچھ لوگوں نے انہیں چور چور اور غدار کہہ کر نعرے بازی کی۔ اس حادثہ میں سعودی پولیس نے پانچ پاکستانی کو گرفتار کیا ہے۔ پاکستان حکومت کا کہنا ہے کہ اس حادثہ میں عمران خان کا ہاتھ ہے۔ اس لئے پاکستان کی پنجاب پولیس نے عمران خان اور ان کی پارٹی کے تقریباً 150 لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: