உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقتدار سے بے دخلی کے بعد بدل گیا Imran Khan کا لہجہ، کہا- میں ’نہ اینٹی انڈیا نہ اینٹی امریکہ‘

    اقتدار سے بے دخلی کے بعد بدل گیا عمران خان  کا لہجہ

    اقتدار سے بے دخلی کے بعد بدل گیا عمران خان کا لہجہ

    Pakistan News, Imran Khan News: عمران خان جب پاکستان کے وزیر اعظم تھے، تب انہوں نے الزام لگایا تھا کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر ملکی سازش (foreign conspiracy letter) کی جارہی ہے۔ اس کے لئے سیدھے طور پر انہوں نے امریکہ کا نام لیا تھا۔ تاہم ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم اپنے اس الزام سے یوٹرن لیتے ہوئے دکھائی دیئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان (Imran Khan) نے وزیر اعظم عہدے پر رہتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ انہیں عہدے سے ہٹانے کے لئے غیر ملکی سازش (foreign conspiracy letter) کی جارہی ہے۔ اس کے لئے سیدھے طور پر انہوں نے امریکہ کا نام لیا تھا۔ تاہم ہفتہ کے روز سابق وزیر اعظم اپنے اس الزام سے یوٹرن لیتے ہوئے دکھائی دیئے۔ اپنے ایک بیان میں اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

      دراصل، جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن امریکہ کے ساتھ مل کر ان کی حکومت کو گرانے کی سازش چل رہی ہے۔ اس کے ثبوت کے طور پر انہوں نے ملک کے نام خطاب میں ایک خط کا بھی ذکر کیا تھا، لیکن گزشتہ دنوں کراچی میں ایک ریلی کے دوران عمران خان نے کہا کہ وہ ہندوستان، یوروپ یا پھر امریکہ سمیت کسی ملک کے خلاف نہیں ہیں۔

      کراچی کے باغ جناح میں ایک بڑی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں صرف انسانیت کے ساتھ کھڑا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا میں کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہوں۔ نہ میں ہندوستان مخالف ہوں، نہ یوروپ مخالف ہوں اور نہ ہی امریکہ کی مخالفت میں ہوںَ میں کسی ایک خاص برادری کے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں انسانیت کے ساتھ کھڑا ہوں۔

      حال ہی میں عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خصوصی سیشن کے دوران پاکستان کو روس کے خلاف ووٹ دینے کے لئے کہنے کے لئے یوروپی یونین پر بھی تنقید کی تھی۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا وہ اسلام آباد کو اپنا غلام سمجھتے ہیں۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کئی مواقع پر ہندوستان کی جم کر مخالفت کی، لیکن اقتدار جانے سے پہلے وہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق تعریف کرتے ہوئے نظر آئے۔

      قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد سے ایک دن پہلے ملک کے نام خطاب میں انہوں نے ہندوستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی لوگ خود دار ہیں اور ہندوستان کی حکومت کی خارجہپالیسی اپنے لوگوں کی بھلائی کے لئے ہیں۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ جس طرح سے پاکستان کو حکم دیا جاتا ہے کیا وہی بات ہندوستان سے کہی جاسکتی ہے؟ تاہم اب سابق وزیرا عظم عمران خان اپنے بیانات سے بچتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: