اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان: تحریک عدم اعتماد سے پہلے آصف علی زرداری سے ملنا چاہتے تھے عمران خان، لیک آڈیو سے بڑا انکشاف

    Imran Khan, Pakistan News, Asif Ali Zardari: ڈان اخبار کی اتوار کی خبر کے مطابق اس مبینہ بات چیت میں آصف علی زرداری کو ریاض یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہی ںکہ عمران خان انہیں پیغام بھیج رہے ہیں۔ حالانکہ یہ بات چیت کس تاریخ کو ہوئی تھی، اس بارے میں پتہ نہیں چل پایا ہے۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان (Pakistan News) کے سابق صدر آصف علی زرداری (Asif Ali Zardari) اور ریئل اسٹیٹ تاجر ملک ریاض حسین کے درمیان ٹیلی فون پر ہوئی مبینہ بات چیت کی ایک لیک آڈیو ریکارڈنگ (Audio Recording) میں ریاض یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہیں کہ عمران خان صلح کی بات چیت کے لئے آصف علی زرداری سے رابطہ کرنا چاہتے تھے۔

      آڈیو ریکارڈنگ وائرل

      یہ آڈیو ریکارڈ 32 سیکنڈ کا ہے اور مانا جاتا ہے کہ اس میں آصف علی زرداری اور ریاض کی آواز ہے۔ یہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ عمران خان کی حکومت مخالف اپنا احتجاج اچانک ختم کرنے کے کچھ ہی دنوں بعد یہ آڈیو سامنے آیا ہے۔ عمران خان نے ان قیاس آرائیوں کے درمیان احتجاج ختم کیا تھا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستانی فوج کے درمیان ایک سودے بازی ہوئی ہے۔

      ڈان اخبار کی اتوار کی خبر کے مطابق اس مبینہ بات چیت میں آصف علی زرداری کو ریاض یہ کہتے ہوئے سنے جاسکتے ہی ںکہ عمران خان انہیں پیغام بھیج رہے ہیں۔ حالانکہ یہ بات چیت کس تاریخ کو ہوئی تھی، اس بارے میں پتہ نہیں چل پایا ہے۔

      ریاض نے سابق صدر سے کہا، ‘آج انہوں نے (عمران خان نے) کئی پیغام بھیجے ہیں‘۔ یہ آواز ریاض کی مانی جا رہی ہے۔ وہیں، اس پر آصف علی زرداری نے کہا، ’اب ناممکن ہے‘۔ ڈان اخبار کے مطابق، اس کے بعد ریاض نے کہا، ‘تو ٹھیک ہے۔ میں بس آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا تھا‘۔

      پارٹی نے بتایا فرضی ریکارڈنگ

      خبر کے مطابق، عمران خان کی پارٹی نے فوری اس آڈیو کو ‘فرضی‘ بتاکر خارج کردیا، لیکن آصف علی زرداری کی پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے کہا، ‘یہ حقیقی جان پڑتا ہے‘۔ اخبار نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے لیڈر شہباز گل کے حوالے سے کہا، ‘ایک کاروباری اور عمران خان مخالف ایک لیڈر کے درمیان بات چیت ہوئی جسے عمران خان سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم اس بات چیت کا حقیقت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: