உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Pakistan: ’ہمارے کارکنان کو نشانہ بنانے سے باز آو ورنہ...‘ شہباز شریف حکومت عمران خان کی وارننگ

    پاکستان کی شہباز شریف حکومت کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی وارننگ

    پاکستان کی شہباز شریف حکومت کو سابق وزیر اعظم عمران خان کی وارننگ

    Pakistan News: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کے کارکنان کا سیاسی استحصال کیا جاتا رہا، تو وہ اسلام آباد ایک تک ایک بڑی ریلی کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پی ٹی آئی پارٹی کے کارکنان کو تب سے ہی غیر ضروری طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      ببےاسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کے کارکنان کا سیاسی استحصال کیا جاتا رہا ہے تو وہ اسلام آباد ایک تک ایک بڑی ریلی کا انعقاد کریں گے۔ ’دی ایکسپریس ٹریبیون‘ اخبار نے ہفتہ کو بتایا کہ ملک کی سب سے گھنی آبادی والے پنجاب صوبہ میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے کارکنان کو تب سے ہی غیر ضروری طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب اس سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ انہیں وزیر اعظم عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

      عمران خان نے کہا کہ ’اگر موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی حامیوں کو نشانہ بنانا نہیں بند کیا تو اسلام آباد تک آزادی تحریک چلائی جائے گی۔ میں آج آپ کو (پی ایم ایل-این کی قیادت والی حکومت) آگاہ کر رہا ہوں کہ اگر آپ نے یہ سیاسی استحصال جاری رکھا تو ہمارا انصاف کا آندولن اسلام آباد پہنچے گا اور آپ کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی‘۔

      عمران خان نے کہا کہ ’اگر موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی حامیوں کو نشانہ بنانا نہیں بند کیا تو اسلام آباد تک آزادی تحریک چلائی جائے گی۔
      عمران خان نے کہا کہ ’اگر موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی حامیوں کو نشانہ بنانا نہیں بند کیا تو اسلام آباد تک آزادی تحریک چلائی جائے گی۔


      عمران خان نے اپنے قریبی معاون شہباز گل سمیت پارٹی کے کچھ کارکنان کو ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بعد سے حکومت کے خلاف حملے تیز کر دیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے 69 سالہ صدر نے شہباز گل پر مبینہ جبر کی کارروائی کے لئے حکومت کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں پریشان کیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      راہل گاندھی چھوڑیں گے ضد، لڑیں گے Congress صدر عہدے کا الیکشن؟قریبی نے کیا یہ بڑا دعویٰ

      یہ بھی پڑھیں۔

      India آنے پر سب سے پہلے نظام الدین درگاہ جائیں گی بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ 

      عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت نے صحافی جمیل فاروقی کو بھی پریشان کیا۔ انہیں برہنہ ہونے کے لئے مجبور کرکے بے عزت کیا گیا۔ حلیم عادل کے خلاف بھی کئی مقدمے درج کئے گئے ہیں۔ انہیں بھی جیل میں پریشان کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم نے جمعہ کے روز دیئے گئے خطاب میں نوجوانوں سے کہا کہ انہیں ایک ساتھ مل کر ملک کے عدالتی سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔

      اس درمیان صدر عارف علوی نے جمعہ کے روز سیاسی جماعتوں سے تباہ کن سیلاب کے سبب اپنی سیاسی سرگرمیوں کو روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کے اندر تقسیم کرنے والی باتیں قومی مفاد میں نہیں ہیں۔ ’ڈان‘ اخبار کی خبر کے مطابق صدر نے سبھی فریق سے ملک کو متحد کرنے کے لئے ملک گیر مہم شروع کرنے کی بھی اپیل کی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: