உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کا مبینہ آڈیو لیک، سوشل میڈیا ٹیم کو دی یہ نصیحت

    اس لیک ہوئے مبینہ ویڈیو میں بشریٰ بی بی عمران خان کی پارٹی کے لئے سوشل میڈیا پر مہم کا منصوبہ بناتے ہوئے سنی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے سوشل میڈیا سربراہ سے سوال کیا کہ وہ اچانک غیر فعال کیوں ہوگئے ہیں۔

    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستانی میڈیا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیوی بشریٰ بی بی کا ایک مبینہ آڈیو کلپ لیک ہونے کی خبر دی ہے، جس میں بشریٰ بی بی کو عمران خان کی پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کو کچھ سیاسی موضوعات کو گرم رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ یہ آڈیو ایسے وقت پر لیک ہوا، جب عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراونڈ میں مہنگائی، سیاسی استحکام، بجلی بحران اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایک ریلی کو خطاب کر رہے تھے۔

      ‘دی ایکسپریس ٹربیون‘ کی ایک خبر کے مطابق، لیکن ہوئے آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی اور ڈاکٹر ارسلان خالد کے درمیان بات چیت ہوئی تھی، جو پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل میڈیا کے اہم رکن ہیں۔ یہ بات چیت کب ہوئی، یہ واضح طور پر نہیں پتہ چل پایا ہے اور پوری بات چیت کے محض دو منٹ کا کلپ ہی لیک ہوا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کی حکومت پر لگایا ’لوگوں کو درد‘ پہنچانے کا الزام

      کلپ کی شروعات بشریٰ بی بی کے اس سوال سے ہوتی ہے کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا اچانک غیر فعال کیوں ہوگیا ہے۔ پھر وہ عمران خان کے خلاف ‘غیرملکی سازشوں‘ سے جوڑکر پارٹی کے غیر مطمئن لیڈران کے خلاف ایک نیریٹیو چلانے کا حکم دیتی ہیں۔

      بشریٰ بی بی نے مبینہ طور پر کہا کہ ‘وہ میرے اور فرح کے بارے میں بہت باتیں کریں گے۔ آپ کو اسے ملک سے غداری سے بھی جوڑنا ہوگا‘۔ اس مبینہ آڈیو میں بشریٰ بی بی کہتی ہیں کہ پارٹی کے سوشل میڈیا کو حکومت کے روس سے تیل نہیں خریدنے کا موضوع اٹھانا ہوگا۔ اب آپ کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ یہ موضوع ختم نہ ہو۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ ‘میں صرف آپ کو یہ باتیں بتا رہی ہوں۔ آپ کو اس موضوع کو کسی کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔ واضح رہے کہ بشریٰ بی بی سے عمران خان نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔ بشریٰ بی بی کو پاکستان میں پنکی پیرنی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: