اپنا ضلع منتخب کریں۔

    عمران خان کا وزیراعظم شہباز شریف پر بڑا حملہ، کہا- آرمی چیف کا فیصلہ لندن میں ہو رہا

      عمران خان

    عمران خان

    خیال رہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف کے عہدے پر بھی بات ہوئی جس کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف پر حملہ بولا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اگلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Pakistan
    • Share this:
      پاکستان میں نئے آرمی چیف کی تقرری کی چرچا زوروں پر ہے۔ جنرل باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ پاکستان کی بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال کے درمیان وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ خیال رہے کہ ملاقات کے دوران آرمی چیف کے عہدے پر بھی بات ہوئی جس کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم شہباز شریف پر حملہ بولا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے اگلے آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ لندن میں ہو رہا ہے۔ جمعہ کو عمران خان نے دعویٰ کیا کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے ملنے لندن میں ہیں۔

      عمران خان نے کہا کہ لندن میں تماشہ ہو رہا ہے۔ ایسا منظر کہیں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی لندن میں ملاقات کا مقصد کیا ہے؟ میٹنگ میں آرمی چیف کے انتخاب کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے، عمران خان نےاپنی جماعت پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہینڈل پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں اگلے آرمی چیف کی تقرری پر شہباز شریف سے ملاقات کے بارے میں یہ تبصرہ کیا ہے۔

       

      پاکستان: 50لاکھ کے انعامی سرغنہ کی انکاؤنٹر میں موت، کئی دہشت گردانہ واردات کودیاتھا انجام

      کون ہیں عائشہ عمر؟ ثانیہ مرزا ۔ شعیب ملک کے طلاق کی افواہوں کے درمیان سرخیوں میں ہے یہ نام


      کیا ثانیہ مرزا۔شعیب ملک کے طلاق کی خبروں کی وجہ ہے پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر؟

      عمران خان نے کہا کہ 'ملک کے اہم فیصلے بیرون ملک میں بیٹھے 30 سال سے پاکستان کو لوٹنے والوں کے ذریعے لئے جاتے ہیں۔۔' قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا تھا کہ اگلے آرمی چیف کی تقرری کا معیار 'اہلیت' پر ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو ورچوئلی طور پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو اہلیت کے مطابق ہو اسے آرمی چیف مقرر کیا جانا چاہئے۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے مشورہ لینے پر وزیر اعظم شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ لندن میں ایک مجرم سے ملنے کے لیے چوری کے پیسے سے بنے گھر میں گئے ۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: