عمران خان کی پہلی اہلیہ نے ریحام خان کو دی دھمکی،کہا۔کر دوں گی ہتک عزت کا کیس
کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب لانچ سے پہلے ہی خوب چرچا میں ہے۔
- News18.com
- Last Updated: Jun 07, 2018 07:02 PM IST

عمران خان کی پہلی اہلیہ جیمائما گولڈ اسمتھ
کرکٹر سے سیاستداں بنے عمران خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب لانچ سے پہلے ہی خوب چرچا میں ہے۔کتاب کے کچھ حصے انٹرنیٹ پر لیک ہوئے ہیں۔جس میں ریحامنے عمران کو لیکر بڑے بڑے انکشاف کئے ہیں۔عمران خان کی پہلی اہلیہ جیما ئما گولڈ اسمتھ بھی اب اس کتاب اور ریحام کے خلاف نظر آ رہی ہیں۔گولڈ اسمتھ نے ریحام خان کو دھمکی دی ہے کہ اگر ریحام کی کتاب یو کے میںلانچ ہوئی تو گولڈ اسمتھ ان پر مقدمہ درجکر دیں گی۔
گولڈ اسمتھ نے ٹویٹ کرتے ریحام خان کو دھمکی ہے ۔گولڈ اسمتھ نے کہا ہے کہ اگر وہ اس کتاب کو یوکے میں لانچ کریںگی تو گولڈ اسمتھ ،ریحام خان پر ہتک عزت کا کیس کر دیں گی۔
On Reham Khan's book I've been assured that it's too libellous to be published in the UK but if it is published here, I will be suing for defamation & breach of privacy on behalf of my (then) 16 yr old son & in relation to the moronic, re-hashed Zionist conspiracy theories. Sigh
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 6, 2018
سی این این نیوز کو دئے اپ نے تازہ انٹرویو میں ریحام خان نے بتایا کہ پاکستان کی عوام کو ووٹ کرنے سے پہلے عمران کے بارے میں جان لینا چاہئے۔