ہوم » نیوز » عالمی منظر

فضائی حملے سے ڈرے پاکستان نے جیش ہیڈکوارٹر پرمیزائل سیکیورٹی بڑھا دی، تعینات کی نئی ایئر ڈیفینس میزائل

پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہندستان نے جو ایئراسٹرائک کی تھی اس سے پاکستان آج بھی خوف میں ہے۔

  • Share this:
فضائی حملے سے ڈرے پاکستان نے جیش ہیڈکوارٹر پرمیزائل سیکیورٹی بڑھا دی، تعینات کی نئی ایئر ڈیفینس میزائل
پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہندستان نے جو ایئراسٹرائک کی تھی اس سے پاکستان آج بھی خوف میں ہے۔

سری نگر: پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد ہندستان نے جو ایئراسٹرائک کی تھی اس سے پاکستان آج بھی خوف میں ہے۔ پاکستان کو اس بات کا اب بھی ڈر ہے کہ ہندستان دہشت گردوں کے خلاف بالاکوٹ ایئر اسٹرائک جیسی بڑی کارروائی کر سکتا ہے۔ اسی ڈر کے چلتے پاکستان نے چین سے لئے ایئر ڈفینس سسٹم کو دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے ہیڈ کوارٹر بہاول پور کے پاس تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد پاکستان نے چین سے چار میزائل سسٹم منگوا کر یہاں تعینات کیا ہے۔ ایئر ڈیفینس میزائل سسٹم کو بہاول پور میں تعینات کیا گیا ہے جہاں جیش محمد کا دفتر ہے۔

پاکستان کے ڈر کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سال 2015 میں چین سے اس کا 9 میزائل ایل وائی۔80 کا سمجھوتہ ہوا تھا۔ بالا کوٹ سے پہلے 5 میزائل سسٹم چین سے پاکستان کو مل چکے تھے۔ باقی 4 میزائل اگلے 4 سال میں آنی تھیں لیکن ڈرے پاکستان نے ایک ساتھ 4 سسٹم ایک سال میں ہی لے لئے۔

ایئر ڈیفینس میزائل سسٹم ایل وائی۔80 کی مار کی صلاحیت 40 سے 70 کلومیٹر کی ہے۔ سطح سے10 کلومیٹر اونچائی تک یہ مار کرسکتا ہے۔

ذرائع کی مانیں تو چین سے ملے 5 ایئر ڈیفینس میزائل سسٹم کو پاکستان نے مری، گنجراوالا، عارف والا، رہینگیار خان اور سکر ایئر بیس اور فوجی ٹھکانوں میں تعینات کر رکھا ہے۔ وہیں بالاکوٹ ایئر اسٹرائک کے بعد ایک ساتھ منگوائے گئے چار میزائل سسٹم کو بہاول پور، پانواکل، ملتان اور ملیر ایئر بیس اورڈفینس اسٹیبلشمینٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

First published: Dec 07, 2019 07:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading