ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زہر افشانی، کہا- ہندوستان کو افغانستان سے نکلنا ہوگا

پاکستان (Pakistan) کے وزیر داخلہ شیخ رشید (Sheikh Rashid) نے کہا کہ افغانستان (Afghanistan) میں ہندوستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہندوستان نے پاکستان کے خلاف افغانستان میں رہ کر گزشتہ 40 سال سے دہشت گردی کو بڑھاوا دیا۔ اب ہندوستان کے پاس افغانستان سے نکلنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے‘۔

  • Share this:
پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زہر افشانی، کہا- ہندوستان کو افغانستان سے نکلنا ہوگا
پاکستانی وزیر داخلہ نے پھر اگلا زہر، کہا- ہندوستان کو افغانستان سے نکلنا ہوگا

اسلام آباد: افغانستان (Afghanistan) کو لے کر پاکستان نے پھر سے ہندوستان کے خلاف بیان بازی کی ہے۔ پاکستان (Pakistan) کے وزیر داخلہ شیخ رشید (Sheikh Rashid) نے ہندوستان کے افغانستان کے قندھار سے اپنے ملازمین کو ہٹانے پر کہا کہ ہندوستان کے پاس افغانستان سے بھاگ جانے کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ رشید نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان افغانستان کی زمین سے پاکستان کے خلاف دہشت پھیلا رہا ہے۔ ہندوستان نے پاکستانی لیڈروں کے اس دعوے کی پرزور تردید کی ہے۔


پاکستان (Pakistan) کے وزیر داخلہ شیخ رشید (Sheikh Rashid) نے کہا کہ افغانستان (Afghanistan) میں ہندوستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’ہندوستان نے پاکستان کے خلاف افغانستان میں رہ کر گزشتہ 40 سال سے دہشت گردی کو بڑھاوا دیا۔ اب ہندوستان کے پاس افغانستان سے نکلنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسے مقامات پر واقع ہے، جسے چین ہو یا امریکہ، کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا ہے۔


پہلے سے شائستہ ہے نیا طالبان


پاکستانی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اب طالبان نیا اور شائستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پورے علاقے کے لئے اہم ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ اپنے معاملے بات چیت کے ذریعہ حل کریں۔

عمران خان نے بھی اگلا تھا زہر

اس سے قبل افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے بے حد خوش نظر آرہے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے طالبان کے دور اقتدار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس علاقے میں اب بہت سنگین تبدیلیاں ہوں گی۔ اس میں ہندوستان ’سب سے بڑا لوزر‘ ثابت ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں جس طرح کی تبدیلیاں ہونے جا رہی ہیں، اس سے خود امریکہ کو بھی بہت نقصان ہوگا۔

ہندوستان اور طالبان کی بات چیت سے بوکھلایا پاکستان

پاکستانی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ہندوستان لاہور میں حالیہ دہشت گردانہ سانحہ میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو لے کر پاکستان کی بہت واضح پالیسی ہے اور وہ اس کے ساتھ آگے بھی کھڑا ہے۔ عمران خان نے کہا، ’افغانستان کی پریشانی کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ افغان فریق اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ عمران خان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان طالبان کے ساتھ ہندوستان کی پردے کے پیچھے سے بات چیت سے بوکھلایا ہوا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 12, 2021 09:57 AM IST