ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان کی سختی سے پاکستان پست ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اب الاپا امن کا راگ

India Pakistan Tension and Qamar Javed Bajwa News: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو کشمیر کے معاملہ کو باوقار اور پرامن طریقہ سے حل کرنا چاہئے ۔

  • Share this:
ہندوستان کی سختی سے پاکستان پست ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اب الاپا امن کا راگ
ہندوستان کی سختی سے پاکستان پست ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے اب الاپا امن کا راگ ۔ فائل فوٹو ۔

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو کشمیر کے معاملہ کو باوقار اور پرامن طریقہ سے حل کرنا چاہئے ۔ دہشت گردوں کے خلاف ہندوستان کے سخت رویہ اور سرحد پر پاکستان کی ناپاک حرکتوں کا ہندوستان کے ذریعہ کرارا جواب دئے جانے کے بعد پاکستان کے رویہ میں نرمی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔


پاکستانی فوج کے مطابق جنرل باجوہ خیبرپختونخوا کے ریلاس پور میں پاکستانی فضائی افواج کے اصغر خان اکیڈمی میں منعقدہ گریجویشن تقریب میں خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو جموں و کشمیر کے معاملہ کو جموں و کشمیر کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق باوقار اور پرامن طریقہ سے سلجھانا چاہئے ۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے ، جس نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے کافی قربانیاں دی ہیں ۔ باجوہ نے کہا کہ ہم باہمی احترام اور پرامن بقائے باہمی کے آئیڈیا پر عمل پیرا ہونے کے لئے پرعزم ہیں ۔ اب وقت آگیا ہے کہ تمام سمت میں امن کا ہاتھ بڑھایا جائے ۔


بتادیں کہ پاکستان مسلسل سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہا ہے ۔ ہندوستان کے سخت جواب نے پڑوسی ملک کو پست کردیا ہے ۔ ہندوستان دہشت گردوں کو سرحد پار کرانے کی پاکستان کی سبھی ناپاک کوششوں کو اپنی مستعدی سے مسلسل ناکام بنا رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 03, 2021 09:55 AM IST