ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان۔ہندستان کے ہم جنس پرست جوڑے نے بنایا ایسا ویڈیو، ٹک ٹاک کو ہٹاناپڑا

اس ہم جنس پرست جوڑے نے ویڈیو شیئر کرنے والے پلیٹ فارم بھی ساتھ میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیاہے لیکن ٹک ٹاک نے کچھ اصول اور گائڈ لائنس کے تحت جوڑے کے اس ویڈیو کو ہٹا دیا ہے۔

  • Share this:
پاکستان۔ہندستان کے ہم جنس پرست جوڑے نے بنایا ایسا ویڈیو، ٹک ٹاک کو ہٹاناپڑا
اس ہم جنس پرست جوڑے نے ویڈیو شیئر کرنے والے پلیٹ فارم بھی ساتھ میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیاہے لیکن ٹک ٹاک نے کچھ اصول اور گائڈ لائنس کے تحت جوڑے کے اس ویڈیو کو ہٹا دیا ہے۔

پاکستان اور ہندوستان کے ہم جنس پرست ہندو مسلم جوڑے کا انسٹاگرام کیلئے کرایاگیا فوٹو شوٹ ان دنوں وائرل ہورہا ہے۔ لوگ ان کی تصویروں کی ہی چرچا کررہے ہیں۔ اس تصویر میں ہندستان کی انجلی چکر اور پاکستان کی سنداس ملک نے ٹریڈیشنل کپڑے پہنے ہیں۔ وائرل ہورہی اس تصویر میں دونوں بارش میں بھیگتے ہوئے چھتری کے نیچے ساتھ میں ہنس رہی ہیں اور ایک دوسرے کو چوم رہی ہیں۔

اس کے بعد اس ہم جنس پرست جوڑے نے ویڈیو شیئر کرنے والے پلیٹ فارم بھی ساتھ میں ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیاہے لیکن ٹک ٹاک نے کچھ اصول اور گائڈ لائنس کے تحت جوڑے کے اس ویڈیو کو ہٹا دیا ہے۔ تبھی سے یہ ویڈیو چرچا میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک پر جو لوگ ویڈیو شیئر کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے ہیں یا ایل جی بی ٹی کیق میں شمار ہیں انہیں ویڈیو شیئرکرنے کی اجازت نہیں ہے۔

جب انجلی چکر کو معلوم ہوا کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پرسے ویڈیو ہٹا دیا گیا تو 2 دسمبر کو ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کیا تھا۔



انہوں نے اس ویڈیو کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ٹک ٹاک نے اس ویڈیو کو کمیونٹی گائڈ لائنس کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہٹایا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہوموفوبیا کے بارے میں سماج میں جو خیالات ہیں وہ اصل ہیں۔ انہوں نے ٹک ٹاک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہا آپ اس پر کوئی واضح وجہ دینا چاہیں گے کہ آپ نے پلیٹ فارن سے یہ ویڈیو کیوں ہٹایا ہے'۔
First published: Dec 11, 2019 11:41 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading