اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کے عبوری وزیر اعظم شاهد خاقان عباسی پر بھی بدعنوانی کے الزامات ، کیس کا سامنا

    File imagage of Shahid Abbasi. Getty Images

    File imagage of Shahid Abbasi. Getty Images

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی مشکلیں کم نہیں ہو رہی اور پارٹی کے جانب سے عبوری وزیر اعظم کے طور پر منتخب شاهد خاقان عباسی کو بھی بدعنوانی کے کیس سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے استعفی کے بعد بھی حکمراں پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی مشکلیں کم نہیں ہو رہی اور پارٹی کے جانب سے عبوری وزیر اعظم کے طور پر منتخب شاهد خاقان عباسی کو بھی بدعنوانی کے کیس سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ پاکستان کی نیشنل اکاؤنٹیبلیٹی بیورو (این اے بی) مسٹر عباسی کی گیس (ایل این جی) درآمدات میں ہوئے220 ارب روپے کے گھوٹالے کی جانچ کر رہی ہے۔ 2015 میں این اے بی کی طرف سے درج معاملے میں سابق پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر عباسی کو اہم ملزم بنایا گیا ہے۔
      این اے بی دستاویزات کے مطابق، 2013 میں 'ایل این جی درآمدات اور تقسیم ’عوامی حصولی ریگولیٹر اتھارٹی (پی پی آر اے) (ریگولیٹری اتھارٹی)‘ کے اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کرکے اینگروکے ماتحت کمپنی ایلنگی ٹرمینل کو دے دیا گیا۔ اس صورت میں بیورو نے 29 جولائی 2015 کو مقدمہ درج کیا ہے لیکن اس کی جانچ اب ابتدائی دور میں ہے۔ مسٹر عباسی نے اگرچہ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا، ’’میں ایسے کسی الزام سے نہیں ڈرتا، مجھ پر الزام لگانے والوں کو اپنے اندر جھانکنا چاہیے اور اپنے اعمال پر شرم کرنی چاہئے۔‘‘
      قابل ذکر ہے کہ پاناما گیٹ معاملے میں سپریم کورٹ کی طرف سے مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد مسٹر نواز شریف نے پاکستان کے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ استعفی کے بعد نواز شریف کی صدارت میں پارٹی کے اجلاس میں مسٹر عباسی کو عبوری وزیر اعظم کے طور پر منتخب کیا گیا۔ مسٹر عباسی 45 دنوں تک پاکستان کے عبوری وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اس دوران نواز شریف کے بھائی اور پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کا الیکشن لڑیں گےاوراگر جیت جاتے ہیں تو وہ مسٹر عباسی کی جگہ وزیر اعظم کی کرسی سنبھالیں گے۔
      First published: