ہوم » نیوز » عالمی منظر

کتنا بھیانک ہے کراچی طیارہ حادثہ ، دکھا رہے ہیں یہ پانچ ویڈیوز

پاکستان کے کراچی کے ایک رہائشی علاقہ میں طیارہ گرنے کے بعد کئی مکانات میں آگ لگنے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس حادثہ سے وابستہ کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئے ہیں ۔ ان ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ حادثہ کتنا بھیانک تھا ۔

  • Share this:
کتنا بھیانک ہے کراچی طیارہ حادثہ ، دکھا رہے ہیں یہ پانچ ویڈیوز
کتنا بھیانک ہے کراچی طیارہ حادثہ ، دکھا رہے ہیں یہ پانچ ویڈیوز

پاکستان کے کراچی میں جمعہ کو ایک دردناک اور بھیانک طیارہ حادثہ پیش آیا ۔ لاہور سے کراچی جارہی پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنس ( پی آئی اے ) کی فلائٹ کراچی ائیر پورٹ کے پاس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس طیارہ میں 107 افراد سوار تھے ۔ یہ طیارہ جناح گارڈن علاقہ کی ماڈل کالونی میں حادثہ کا شکار ہوا ۔ یہ ایک رہائشی علاقہ ہے ۔


طیارہ گرنے کے بعد کئی مکانات میں آگ لگنے اور گھروں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس حادثہ سے وابستہ کئی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئے ہیں ۔ ان ویڈیوز کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ حادثہ کتنا بھیانک تھا ۔



ان تصاویر اور ویڈیوز میں ہوا میں دھنواں اٹھتا ہوا نظر آرہا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی طیارہ کے ملبہ اور علاقہ کے کچھ گھروں میں لگی آگ بھی دیکھی جاسکتی ہے ۔


کراچی طیارہ حادثہ کے بعد ریکارڈ کئے گئے ایک ویڈیو میں گلی میں کھڑی ہوئی گاڑیاں جلتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔


حادثہ کے بعد علاقہ کے لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل کر سڑک پر آگئے ۔





وہیں دوسری طرف پاکستان فوج کے اہلکار جائے واقعہ پر پہنچ گئے ہیں اور پورے علاقہ میں راحت رسانی اور بچاو کا کام کیا جارہا ہے ۔ کراچی کے سبھی بڑے اسپتالوں میں طیارہ حادثہ کی وجہ سے ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
First published: May 22, 2020 06:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading