உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اب انٹرپول کے سامنے ہوئے شرمسار

    تمام دستاویزدیکھنے کے بعد انٹرپول نے اسحاق ڈارکے خلاف ریڈ کارنرنوٹس کوخارج کردیا۔

    تمام دستاویزدیکھنے کے بعد انٹرپول نے اسحاق ڈارکے خلاف ریڈ کارنرنوٹس کوخارج کردیا۔

    تمام دستاویزدیکھنے کے بعد انٹرپول نے اسحاق ڈارکے خلاف ریڈ کارنرنوٹس کوخارج کردیا۔

    • Share this:
      اسلام آباد: ملک کی انتہائی خراب اقتصادی حالات کولےکرپہلے سے ہی تنقید کا سامنا کررہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے لئے مشکلیں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ عمران خان حکومت کواب انٹرپول کے سامنے بھی شرمندہ ہونا پڑا ہے۔ دراصل پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے خلاف ریڈ کارنرنوٹس جاری کیا گیا تھا، لیکن انٹرپول نے اسے خارج کردیا۔

      پاکستان کے وزیرداخلہ نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف ریڈ کارنرنوٹس جاری کرایا تھا۔ انہیں امید تھی کہ لندن میں رہ رہے اسحاق ڈارکوواپس پاکستان لایا جائےگا،  لیکن تمام دستاویزکودیکھنےکےبعد انٹرپول نےاسحاق ڈارکے خلاف ریڈ کارنرنوٹس کوخارج کر دیا۔ انٹرپول نےاسحاق ڈارکوکلین چٹ  کا خط بھی دے دیا ہے۔ اس کےعلاوہ اس ایجنسی نے اپنے سبھی بیوروکو حکم دیا ہے کہ وہ اسحاق ڈارکی تمام فائلوں کو ڈیلیٹ کردیں۔

      اسحاق ڈار۔ تصویر: جیو ٹی وی
      اسحاق ڈار۔ تصویر: جیو ٹی وی


      پاکستان کے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارسال 2017 سے لندن میں مقیم ہیں۔ انہوں نے عمران حکومت پرالزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت بدلے کے جذبے سے زبردستی انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔ واضح رہے کہ دوسال قبل اسحاق ڈارجدہ گئے تھے۔ وہاں بیمارہونےکےسبب انہیں لندن جانا پڑا۔ اسحاق ڈارپرپاکستان میں آمدنی سے زیادہ جائیداد رکھنے کا معاملہ چل رہا ہے۔
      First published: