ہوم » نیوز » عالمی منظر

کرتارپورکاریڈورپرمنموہن سنگھ قبول نہیں کریں گے پاکستان کا دعوت نامہ: ذرائع

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ کرتارپورکاریڈورافتتاحی تقریب کے دوران منموہن سنگھ کومدعو کریں گے۔

  • Share this:
کرتارپورکاریڈورپرمنموہن سنگھ قبول نہیں کریں گے پاکستان کا دعوت نامہ: ذرائع
سابق وزیراعظم ڈاکٹرمنموہن سنگھ: فائل فوٹو

نئی دہلی: پاکستان کی طرف سے کانگریس کے سینئرلیڈراورسابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو کرتارپورکاریڈورکی افتتاحی تقریب میں بلائے جانے پران کےقریبی ذرائع نےکہا ہےکہ 'اگر کوئی بھی غیرملکی دعوت نامہ سرکاری سطح پرملتا ہے تواس پرہم وزارت خارجہ سے مشورہ لیتے ہیں کہ دعوت نامہ قبول کرنا چاہئےکہ نہیں'۔


کانگریس ذرائع اوران کے قریبی لوگوں نےکہا کہ'ہم ہمیشہ وزارت خارجہ کا مشورہ مانتے ہیں۔ اب تک کسی طرح کی دعوت ہمیں نہیں ملی ہے'۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ 'پاکستان کے ذریعہ کرتارپورکاریڈورتقریب میں شرکت سے متعلق ان کودیئےگئے دعوت نامے کوقبول نہیں کریں گے۔ ملکی مفاد سب سے اوپرہے'۔


پاکستان کے وزیرخارجہ نے کہی یہ بات


اس سےقبل پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیرکوکہا کہ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کونومبرمیں کرتارپورکاریڈورکےافتتاحی تقریب میں مدعو کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کاریڈورکرتارپورمیں دربارصاحب کوپنجاب کےگرداس پورجیل میں ڈیرا بابا نانک تیرتھ سے جوڑے گا اورہندوستانی سکھ تیرتھ یاتریوں کےلئےکرتارپورکاریڈورکھولےگا۔ کیپٹل ٹی وی کوشاہ محمود قریشی نےبتایا کہ 'کرتارپورکاریڈورکا افتتاح ایک بڑا پروگرام ہے اورپاکستان اس کےلئےبڑے پیمانے پرتیاری کررہا ہے۔ ہم نے ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کومدعوکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم جلد ہی انہیں ایک رسمی خط بھیجیں گے'۔
First published: Sep 30, 2019 06:26 PM IST