اب افغانستان نےدیا پاکستان کو جھٹکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی شکایت

وہیں پاکستان کے وزیرسائنس وٹکنالوجی چودھری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹرکے ذریعہ دھمکی کی لہجےمیں کہا کہ پاکستان، ہندوستان کےلئےاپنے ایئراسپیس کوپوری طرح سےبند کرنے پر غورکررہا ہے۔

Aug 27, 2019 09:30 PM IST | Updated on: Aug 27, 2019 09:31 PM IST
اب افغانستان نےدیا پاکستان کو جھٹکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی شکایت

افغانستان نےدیا اب پاکستان کو جھٹکا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کی شکایت

ہندوستان پردباؤ بنانےکےاپنی کوشش اورکشمیرکوبین الاقوامی مسئلہ بنانےکی کوشش دونوں میں ناکام ہونےکےبعد اب پاکستان آخری قدم کےطورپرہندوستان کےلئےاپنے ایئراسپیس کو بند کرنےکی دھمکی دے رہا ہے۔ پاکستان کےوزیرسائنس و ٹکنالوجی چودھری فواد حسین نےاپنےٹوئٹرکے ذریعہ دھمکی آمیزلہجے میں کہا کہ پاکستان، ہندوستان کےلئےاپنے ایئراسپیس کوپوری طرح سے بند کرنے پرغورکررہا ہے۔

پاکستانی وزیرچودھری فواد حسین نےدھمکی آمیزلہجے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔ اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہےکہ پاکستانی وزیراعظم ہندوستان کے لئے پاکستانی ایئراسپیس کوپوری طرح سے بند کئےجانےکےمسئلے پرغورکررہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پاکستانی حکومت کی کابینہ میٹنگ میں افغانستان کے ساتھ زمین کے راستے ہونے والے ہندوستانی تاجروں پربھی پاکستان نے پوری طرح سے پابندی عائد کی ہے۔ ان فیصلوں کونافذ کئےجانے کےلئےقانونی رسوم پرکام کیا جارہا ہے۔ اتنا ہی نہیں اپنی بچکانی دھمکی کے بعد چودھری فواد حسین نے یہ بھی لکھا ہےکہ نریندرمودی نے شروع کیا ہے، ہم ختم کریں گے۔

پاکستان کے خلاف یواین ایس سی گیا افغانستان

وہیں پاکستان کوایک اورجھٹکا دیتے ہوئے افغانستان نے پاکستانی سرحد کی طرف سے جاری مسلسل بمباری کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپیل کی ہے۔ 22 اگست کوکی گئی اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ کئی سارے دوطرفہ کوششوں کے باوجود، پاکستانی فوج باربارافغان علاقےمیں گھنسے کی کوشش کرتی رہی ہے۔

افغانستان نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے کی گئی ایسی ہی خلاف ورزی میں 19 اور20 اگست کو200 راکٹ افغانستان میں داغےتھے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں افغانستان میں گھروں کو نقصان ہوا ہے اورمقامی عوام کو دوسرے مقامات پر بھیجا گیا ہے، جسے پاکستان کے اس خلاف ورزی سے بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔

Loading...