ہرمحاذ پرشکست کے بعد اب اقوام متحدہ کےاس ادارے کےسامنےگڑگڑائے گا پاکستان

پاکستان کے خارجہ دفترکے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کوکہا کہ اسلام آباد کشمیرموضوع کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Aug 22, 2019 12:03 AM IST | Updated on: Aug 22, 2019 12:03 AM IST
ہرمحاذ پرشکست کے بعد اب اقوام متحدہ کےاس ادارے کےسامنےگڑگڑائے گا پاکستان

ہرمحاذ پرشکست کے بعد اب اقوام متحدہ کےاس ادارے کے سامنے گڑگڑائےگا پاکستان۔

سبھی محاذ پرمایوسی ہاتھ لگنے کے بعد اب پاکستان کے خارجہ دفترکے ترجمان محمد فیصل نے بدھ کوکہا کہ اسلام آباد کشمیرموضوع کواقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یواین ایچ آرسی) میں اٹھانے کا منصوبہ تیارکررہا ہے۔ کشمیراورگلگت - بلوچستان معاملوں کی سینیٹ کمیٹی کوفیصل نے آگاہ کیا کہ یواین ایچ آرسی فورم کے استعمال سمیت مختلف متبادل کولے کرغوروخوض کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے دستیاب دوسرا متبادل موضوع کواسلامی معاون تنظیم (اوآئی سی) کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں اٹھانے کا ہے۔

ہندوستان کے ذریعہ کنٹرول لائن پرمبینہ سیزفائرکی خلاف ورزی کئے جانے کے موجوع پرانہوں نے کہا کہ حالات خطرناک ہیں اوردونوں فریق کوجانی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس درمیان پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ناروے کی وزیرخارجہ آئنے میری ایرکسین سوریڈے سے فون پربات کی اورکشمیرموضوع پرتبادلہ خیال کیا۔

Loading...

اب ناروے سے کی ہندوستان پردباو بنانے کی گزارش

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ناروے سے اہم کردارادا کرنے اورجموں وکشمیرمیں پابندی میں نرمی کے لئے ہندوستان پردباو بنانے کی گزارش کی۔ سوریڈے نے کہا کہ ناروے، ہندوستان اورپاکستان دونوں سے کشیدگی کم کرنے کی گزارش کرے گا۔ جموں وکشمیرکے دفعہ 370 کے بیشترالتزام کو ہٹانے اورریاست کومرکزکے زیرانتظام دو خطوں میں تقسیم کرنے کے مودی حکومت کے فیصلے کے بعد نئی دہلی اوراسلام آباد کے درمیان کشیدگی ہے۔ ہندوستان نے بین الاقوامی برادری سے واضح طورپرکہا ہے کہ متعلقہ موضوع ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے۔

Loading...