اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان اپنی بدحالی کاخود ذمہ دار، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، سب سے بدعنوان ملکوں میں سے ایک ہے یہ ملک

    پاکستان اپنی بدحالی کاخود ذمہ دار، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، سب سے بدعنوان ملکوں میں سے ایک ہے یہ ملک

    پاکستان اپنی بدحالی کاخود ذمہ دار، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ، سب سے بدعنوان ملکوں میں سے ایک ہے یہ ملک

    اگر اس معاملے میں پاکستان کا ہندوستان سے موازنہ کیا جائے تو ہم اس سے کافی بہتر ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Islamabad
    • Share this:
      پاکستان میں اقتصادی بدحالی سے معیشت برباد ہوتی جارہی ہے۔ اس کا روپیہ ڈالر کے مقابلے میں دن بہ دن گر رہا ہے۔ وہیں، عام افراد کو کھانے کے لالے پڑے ہیں۔ پاکستانی حکمراں بڑے بڑے ملکوں سے اقتصادی پیکیج کی مانگ کررہے ہیںَ بہت سے لوگوں کو پاک کے بگڑتے حالات کی وجہ سمجھ نہیں آرہی ہے۔ ایسے میں ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے اس وجہ کو سمجھاجاسکتا ہے۔

      بدعنوانی میں پاکستان ہے سب سے آگے، اس لیے بدحالی بھی زیادہ
      ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں ان 10 ممالک کو شامل کیا گیا ہے جو کرپٹ انڈیکس میں نچلے پائیدان پر آئے ہیں۔ اس رپورٹ میں سال 2022 کی رینکنگ میں پاکستان کو سب سے کم رینکنگ ملی ہے۔ اس سے پہلے ایسی خراب رینکنگ 2012 میں ملی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان ابھی بھی دنیا کے سب سے بدعنوان ملکوں میں سے ایک ہے، جو اس انڈیکس میں بہتری لانے میں ناکام رہا ہے۔

      لگاتار بگڑ رہی ہے پاکستان کی یہ رینکنگ
      بتادیں کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی جانب سے ہر سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کیا جاتا ہے۔ یہ انڈیکس ادارے نے سرکاری شعبے میں بدعنوانی کی سطح کا جائزہ لینے کے بعد تیار کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حالت بہت خراب ہے۔ اس نے 2018 میں 180 میں سے 117 کی درجہ بندی حاصل کی، جو پچھلے سالوں میں مزید گرتی رہی۔ 2021 میں پاکستان 140ویں نمبر پر آیا۔ اس کے بعد سال 2022 میں بھی پاکستان کو یہی رینکنگ دی گئی۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Exclusive: طالبان سپریمو اخوندزادہ کے تختہ پلٹ کی تیاری! خواتین کی تعلیم پر روک بنی وجہ

      یہ بھی پڑھیں:
      پاکستان میں مسجدکےاندر دھماکہ کی تازہ ترین صورتحال، 70 سےزائد ہلاکتیں اور 150 افراد زخمی

      ہندوستان کی حالت پاکستان سے کافی بہتر
      اگر اس معاملے میں پاکستان کا ہندوستان سے موازنہ کیا جائے تو ہم اس سے کافی بہتر ہیں۔ بدعنوانی پرسپشن انڈیکس میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کو سلسلہ وار 85واں اور 147 واں نمبر ملا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: