پاکستان : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرایا، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرایا، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ۔ تصویر: AFP

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرایا، ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج ۔ تصویر: AFP

Pakistan Imran Khan Arrested : اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا اور کیس پر فوری سماعت کی تھی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد میں سنا دیا گیا اور عمران خان کی گرفتاری قانونی کے مطابق قرار دے دی گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Pakistan
  • Share this:
    اسلام آباد : پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کو پاک رینجرس نے منگل کو عدالت کے احاطہ سے ہی گرفتار کرلیا اور انہیں بدھ کو نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے، جس کیلئے نیب نے انہیں کئی مرتبہ طلب کیا تھا ۔ وہیں عمران خان کی گرفتاری کے معاملہ کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پاکستان رینجرس کی کارروائی کو صحیح قرار دیا ہے ۔

    پاکستانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لیا تھا اور کیس پر فوری سماعت کی تھی۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو بعد میں سنا دیا گیا اور عمران خان کی گرفتاری قانونی کے مطابق قرار دے دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو ایف آئی آر درج کرانے کا حکم دیا ہے اور داخلہ سکریٹری اور اسلام آباد کے آئی جی کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردئے گئے ہیں۔

    دوسری طرف سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد پاکستان میں حالات خراب ہوتے نظر آرہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے حامی ملک بھر میں مظاہرے کررہے ہیں اور کئی جگہوں سے تشدد کی خبریں بھی آرہی ہیں ۔ تازہ صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے گورنر ہاوس میں آگ لگادی گئی ہے ۔ پورے شہر میں کہرام مچا ہوا ہے ۔ ہزاروں لوگ سڑکوں پر ہیں اور مظاہرین نے کئی جگہ آگ زنی کی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق لاہور میں بھی مظاہرین نے کئی کاروں میں آگ لگادی ہے ۔ نیز کئی شہروں میں سڑکوں پر ٹائر جلاکر مظاہرہ کرنے اور سڑکیں جام کرنے کی خبریں ہیں ۔

    پاکستانی حکومت نے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بند کردی ہیں ۔ اس کے علاوہ  کئی شہروں میں یوٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹرکی سروسز بند کردی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    یہ بھی پڑھئے: عمران خان کو اس طرح کھینچتے ہوئے لے گئے پاکستانی رینجرس، دیکھئے گرفتاری کا ویڈیو


    یہ بھی پڑھئے: پاکستان : عمران خان کو گرفتار کرلیا گیا، مچا ہنگامہ، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ


    وہیں سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت میں آگ لگادئے جانے کی خبریں گردش کررہی ہیں ۔ مظاہرین نے کئی جگہوں پر توڑ پھوڑ کی ہے اور کئی راستوں میں جام لگادیا ہے ۔ جگہ جگہ ٹائر کو جلاکر بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔

    ادھر پورے پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پرپابندی لگادی گئی ہے جبکہ لاہور میں رینجرز بھی طلب کر لی گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: