ہوم » نیوز » عالمی منظر

ہندوستان کے ساتھ رشتہ بہتر کرنے کیلئے پاکستان نے پھر سے رکھی کشمیر کی شرط : رپورٹ

India-Pakistan: پاکستان کی اکنامی کورآرڈینیشن کمیٹی نے ہندوستان سے کپاس اور چینی منگانے کی جس تجویز کو بدھ کو منظوری دی ، اس کو عمران حکومت نے خارج کردیا ہے ۔

  • Share this:
ہندوستان کے ساتھ رشتہ بہتر کرنے کیلئے پاکستان نے پھر سے رکھی کشمیر کی شرط : رپورٹ
ہندوستان کے ساتھ رشتہ بہتر کرنے کیلئے پاکستان نے پھر سے رکھی کشمیر کی شرط : رپورٹ ۔ فائل فوٹو ۔

اسلام آباد : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فروری میں ایل او سی پر جنگ بندی کے سبھی سمجھوتوں پر سختی سے عمل کرنے کو لے کر اتفاق رائے ظاہر کیا گیا تھا ۔ امید تھی کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مرتبہ پھر سے رشتے بہتر ہوں گے ، لیکن اب خبر ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ سے کشمیر کا راگ الاپنے لگا ہے ۔ لہذا دونوں کے رشتے میں ایک مرتبہ پھر سے تلخی آسکتی ہے ۔


انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمس کے مطابق پاکستان ایک مرتبہ پھر سے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ بتادیں کہ پانچ اگست 2019 کو راجیہ سبھا اور لوک سبھا میں ایک بل کے ذریعہ جموں و کشمیر اور لداخ کو الگ الگ مرکز کے زیر انتظام خطہ بنادیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی اس علاقہ سے آرٹیکل 370 کی کئی شقوں کو ختم کردیا گیا اور آرٹیکل 35 اے کو پوری طرح سے کالعدم قرار دیا گیا تھا ۔


اخبار نے دعوی کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بیک چینل کے ذریعہ ان دنوں بات چیت چل رہی ہے ۔ یہ بات چیت قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے قومی سلامتی کے مشیر محمد یوسف کے درمیان ہورہی ہے ۔ حالانکہ وزارت داخلہ نے ایسی کسی بھی بات چیت سے فی الحال انکار کیا ہے ۔ پاکستان کے ایک سینئر افسر نے دعوی کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 371 کا معاملہ اٹھا رہے ہیں ، جس کے ذریعہ نارتھ ایسٹ کی کئی ریاستوں کو خصوصی سیکورٹی دی جاتی ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر میں بھی یہ لاگو ہو ۔


عمران حکومت کا یوٹرن

بتادیں کہ پاکستان کی اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی نے ہندوستان سے کپاس اور چینی منگانے کی جس تجویز کو بدھ کو منظوری دی تھی ، اس کو عمران حکومت نے خارج کردیا ہے ۔ پاکستان کے انسانی حقوق معاملات کی وزیر شیرین مزاری کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ رشتے اس وقت تک بحال نہیں ہوں گے جب کہ آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کو دیا گیا خصوصی درجہ بحال نہیں کردیا جاتا ہے ۔

عمران کے خط میں کشمیر کا تذکرہ

گزشتہ ہفتہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھا تھا۔ عمران خان نے خط میں لکھا تھا کہ ہم جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کیلئے پابند عہد ہیں ۔ انہوں نے اپنے خط میں جموں و کشمیر کا معاملہ بھی اٹھایا ہے ۔ عمران خان نے کورونا کے خلاف لڑائی میں ہندوستانی لوگوں کو نیک خواہشات بھی دی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 02, 2021 07:50 AM IST