Pakistan کافیصلہ: بنگلورو کے ڈٹنشن سینٹر میں بند خاتون کو جاری کیا شہریت کا سرٹیفکیٹ، قطر سے عاشق کے ساتھ پہنچی تھی ہندوستان
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی رہائشی سمیرا نے ایک ہندوستانی لڑکے سے شادی کی جو اسے بغیر ویزے کے ہندوستان لے گیا۔ سمیرا کو بعد میں گرفتار کر کے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دو ماہ بعد اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی رہائشی سمیرا نے ایک ہندوستانی لڑکے سے شادی کی جو اسے بغیر ویزے کے ہندوستان لے گیا۔ سمیرا کو بعد میں گرفتار کر کے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دو ماہ بعد اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔
اسلام آباد:میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ہندوستان کی جیل میں بند ایک خاتون کو شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس سے اس کی اپنی چار سالہ بیٹی کے ساتھ ملک واپسی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق، پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جمعرات کو کہا کہ ان کی وزارت نے سمیرا کے لیے شہریت کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے، جو بنگلورو کے ایک حراستی مرکز میں ہے۔
قطر سے عاشق کے ساتھ پہنچی تھی ہندوستان انہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفکیٹ وزارت خارجہ کو بھیج دیا گیا ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن انہیں سفری دستاویز جاری کرے گا، جس سے خاتون کو اپنی بیٹی کے ساتھ پاکستان واپس آنے کی اجازت ملے گی۔ ان کا معاملہ پیر کو سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے اٹھایا۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق قطر کی رہائشی سمیرا نے ایک ہندوستانی لڑکے سے شادی کی جو اسے بغیر ویزے کے ہندوستان لے گیا۔ سمیرا کو بعد میں گرفتار کر کے تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔ دو ماہ بعد اس نے ایک بچی کو جنم دیا۔ اس کے شوہر نے اسے حراست میں رکھتے ہوئے چھوڑ دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد سمیرا اپنی بیٹی کے ساتھ بنگلورو کے ایک ڈٹینشن سینٹر میں رہ رہی ہیں۔
اس درمیان، بنگلورو جیل حکام نے جمعہ کو کہا کہ انہیں یا حکومت ہند کو سمیرا کو شہریت کا سرٹیفکیٹ جارنے کے بارے میں پاکستانی حکام سے ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔